صحیح مسلم 4900: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار
صفوان بن عبداللہ بن صفوان سے روایت ہے جن کی بیوی درداء تھی کہ میں شام گیا تو حضرت ابودرداءؓ کے گھر گیا تو انہیں موجود نہ پایا البتہ حضرت ام درداءؓ کو موجود پایا۔ وہ کہنے لگیں کیا تم اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہو؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں (حضرت ام درداءؓ) نے کہا کہ تو اللہ سے ہمارے لئے بھلائی کی دعا کرنا کیونکہ نبیﷺ فرمایا کرتے تھے کہ ایک مسلمان کی اپنے بھائی کے لئے اس کی عدم موجودگی میں کی گئی دعا قبول کی جاتی ہے۔ اس پر ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جب بھی وہ شخص اپنے بھائی کے لئے دعا کرتا ہے تو اس پر مقرر فرشتہ کہتا ہے آمین تیرے لئے بھی ایسا ہی ہو۔ صفوان کہتے ہیں پھر میں بازار کی طرف نکل گیا اور حضرت ابو درداءؓ سے ملا تو انہوں نے مجھے نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے یہی بات بتائی۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ صَفْوَانَ - وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ - وَكَانَتْ تَحْتَهُ الدَّرْدَاءُ قَالَ قَدِمْتُ الشَّامَ فَأَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فِي مَنْزِلِهِ فَلَمْ أَجِدْهُ وَوَجَدْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ فَقَالَتْ أَتُرِيدُ الْحَجَّ الْعَامَ فَقُلْتُ نَعَمْ . قَالَتْ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا بِخَيْرٍ فَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " دَعْوَةُ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ لأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ مُسْتَجَابَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَكٌ مُوَكَّلٌ كُلَّمَا دَعَا لأَخِيهِ بِخَيْرٍ قَالَ الْمَلَكُ الْمُوَكَّلُ بِهِ آمِينَ وَلَكَ بِمِثْلٍ " .قَالَ فَخَرَجْتُ إِلَى السُّوقِ فَلَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَقَالَ لِي مِثْلَ ذَلِكَ يَرْوِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی