صحیح مسلم 4924: كتاب التوبة
حضرت حنظلہؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے۔ آپؐ نے ہمیں وعظ فرمایا اور آگ یاد دلائی۔ وہ کہتے ہیں پھر میں گھر گیا تو بچوں سے ہنسنے لگا اور بیوی سے کھیلنے لگا۔ وہ کہتے ہیں پھر میں باہر آیا اور حضرت ابو بکرؓ سے ملا اور ان سے اس کا ذکر کیا تو حضرت ابو بکرؓ کہنے لگے کہ جیسا تم ذکر کر رہے ہو۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ (حضرت حنظلہؓ کہتے ہیں ) پھر ہم رسول اللہﷺ سے ملے تو میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! حنظلہ منافق ہو گیا ہے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا جانے دو۔ پھر میں نے آپؐ کو وہ بات بتائی اور حضرت ابو بکرؓ نے بھی کہا کہ میں نے بھی ایسے ہی کیا ہے جیسے اس نے کیا ہے۔ اس پر حضورؐ نے فرمایا اے حنظلہؓ ! یہ وقت وقت کی بات ہے۔ اگر تمہارے دل ایسے ہو جائیں جیسے وہ ذکر کے وقت ہوتے ہیں تو فرشتے تم سے مصافحہ کرتے یہانتک کہ وہ رستوں میں تمہیں سلام کرتے۔ ایک اور روایت میں (عَنْ حَنْظَلَۃَ قَالَ کُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللَّہِﷺ فَوَعَظَنَا فَذَکَّرَنَا النَّارَ کی بجائے) عَنْ حَنْظَلَۃَ التَّمِیْمِیِّ الْاُسَیِّدِیِّ الْکَاتِبِ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّﷺ فَذَکَّرَنَا الْجَنَّۃَ وَالنَّارَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوَعَظَنَا فَذَكَّرَ النَّارَ - قَالَ - ثُمَّ جِئْتُ إِلَى الْبَيْتِ فَضَاحَكْتُ الصِّبْيَانَ وَلاَعَبْتُ الْمَرْأَةَ - قَالَ - فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ وَأَنَا قَدْ فَعَلْتُ مِثْلَ مَا تَذْكُرُ . فَلَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَافَقَ حَنْظَلَةُ فَقَالَ " مَهْ " . فَحَدَّثْتُهُ بِالْحَدِيثِ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَأَنَا قَدْ فَعَلْتُ مِثْلَ مَا فَعَلَ فَقَالَ " يَا حَنْظَلَةُ سَاعَةً وَسَاعَةً وَلَوْ كَانَتْ تَكُونُ قُلُوبُكُمْ كَمَا تَكُونُ عِنْدَ الذِّكْرِ لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تُسَلِّمَ عَلَيْكُمْ فِي الطُّرُقِ " . حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ حَنْظَلَةَ التَّمِيمِيِّ الأُسَيِّدِيِّ الْكَاتِبِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَّرَنَا الْجَنَّةَ وَالنَّارَ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمَا .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 50: كتاب التوبة