صحیح مسلم 4933: كتاب التوبة
حضرت عمر بن خطابؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے۔ تو ان قیدیوں میں سے ایک عورت کچھ تلاش کرنے لگی۔ جب بھی وہ قیدیوں میں سے کسی بچہ کو پاتی تو اسے پکڑتی اور اسے اپنے پیٹ کے ساتھ چمٹاتی اور اسے دودھ پلانے لگتی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے ہم سے فرمایا کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچہ کو آگ میں پھینک سکتی ہے؟ ہم نے عرض کیا نہیں اللہ کی قسم جہاں تک اس کی طاقت ہے، اسے نہیں پھینکے گی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا اللہ اپنے بندوں پر اس عورت کے اپنے بچہ پر رحم کرنے سے زیادہ رحم کرتا ہے۔
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ - وَاللَّفْظُ لِحَسَنٍ - حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِسَبْىٍ فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ السَّبْىِ تَبْتَغِي إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْىِ أَخَذَتْهُ فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَرَوْنَ هَذِهِ الْمَرْأَةَ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ " . قُلْنَا لاَ وَاللَّهِ وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَى أَنْ لاَ تَطْرَحَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَلَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی