صحیح مسلم 4935: كتاب التوبة

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک آدمی نے جس نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی اپنے گھر والوں سے کہا کہ جب وہ مر جائے تو اسے جلا دینا پھر اس کی نصف (راکھ) خشکی میں اڑا دینا اور نصف (راکھ) سمندر میں۔ اللہ کی قسم! اگر اللہ نے اس پر قابو پا لیا تو وہ ضرور اسے ایسا عذاب دے گا کہ جہانوں میں سے کسی کو ایسا عذاب نہ دیا ہوگا۔ جب وہ شخص مر گیا تو انہوں نے وہی کیا جس کا اس نے انہیں حکم دیا تھا۔ پھر اللہ نے خشکی کو حکم دیا تو اس نے سب اکٹھا کر دیا جو اس میں تھا اور سمندر کو حکم دیا تو اس نے سب اکٹھا کر دیا جو اس میں تھا۔ پھر اللہ نے (اس سے) پوچھا کہ تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے عرض کیا محض تیرے ڈر کی وجہ سے۔ اے میرے رب! اور تو زیادہ جانتا ہے۔ تو اللہ نے اسے بخش دیا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقِ ابْنِ بِنْتِ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَالَ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ حَسَنَةً قَطُّ لأَهْلِهِ إِذَا مَاتَ فَحَرِّقُوهُ ثُمَّ اذْرُوا نِصْفَهُ فِي الْبَرِّ وَنِصْفَهُ فِي الْبَحْرِ فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ لَيُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا لاَ يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ فَلَمَّا مَاتَ الرَّجُلُ فَعَلُوا مَا أَمَرَهُمْ فَأَمَرَ اللَّهُ الْبَرَّ فَجَمَعَ مَا فِيهِ وَأَمَرَ الْبَحْرَ فَجَمَعَ مَا فِيهِ ثُمَّ قَالَ لِمَ فَعَلْتَ هَذَا قَالَ مِنْ خَشْيَتِكَ يَا رَبِّ وَأَنْتَ أَعْلَمُ . فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی