صحیح مسلم 4936: كتاب التوبة
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے اپنے نفس پر زیادتی کی پھر جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی اور کہا جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا اور مجھے ریزہ ریزہ کر دینا اور مجھے ہوا میں سمندر پر بکھیر دینا کیونکہ اللہ کی قسم! اگر میرے رب نے مجھ پر قابو پا لیا تو ضرور وہ مجھے ایسا عذاب دے گا جو اس نے کسی کو نہ دیا ہوگا۔ فرمایا انہوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ اللہ نے زمین سے فرمایا جو تو نے لیا ہے وہ دے دے تو دیکھو وہ شخص کھڑا تھا۔ اللہ نے اس سے پوچھا کہ تجھے کس چیز نے ایسا کرنے پر آمادہ کیا؟ اس پر اس نے کہا تیری خشیت نے اے میرے رب! یا اس نے کہا تیرے خوف نے۔ اس نے اس وجہ سے اسے بخش دیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ قَالَ لِيَ الزُّهْرِيُّ أَلاَ أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثَيْنِ عَجِيبَيْنِ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَسْرَفَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ أَوْصَى بَنِيهِ فَقَالَ إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي ثُمَّ اسْحَقُونِي ثُمَّ اذْرُونِي فِي الرِّيحِ فِي الْبَحْرِ فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَىَّ رَبِّي لَيُعَذِّبُنِي عَذَابًا مَا عَذَّبَهُ بِهِ أَحَدًا . قَالَ فَفَعَلُوا ذَلِكَ بِهِ فَقَالَ لِلأَرْضِ أَدِّي مَا أَخَذْتِ . فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ فَقَالَ لَهُ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ فَقَالَ خَشْيَتُكَ يَا رَبِّ - أَوْ قَالَ - مَخَافَتُكَ . فَغَفَرَ لَهُ بِذَلِكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی