صحیح مسلم 4937: كتاب التوبة

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک عورت ایک بِلی کے باعث آگ میں گئی جسے اس نے باندھ دیا تھا۔ نہ تو اسے کھلاتی تھی نہ ہی چھوڑتی تھی کہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھائے یہاں تک کہ وہ کمزور ہو کر مر گئی۔ زہری کہتے ہیں یہ اس لئے ہے تاکہ کوئی شخص تکیہ نہ کرے نہ ہی کوئی مایوس ہو۔ ایک روایت میں (أَسْرَف رَجُلٌ کی بجائے) أَسْرَفَ عَبْدٌ کے الفاظ ہیں اور یہ روایت فَغَفَرَ اللَّہُ لَہُ تک ہے۔ اس روایت میں عورت کا واقعہ جس میں بلی کا ذکر ہے بیان نہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ عزوجل نے ہر چیز سے جس نے اس آدمی سے کچھ اخذ کیا تھا فرمایا جو تو نے اس سے لیا ہے وہ دے دے۔

قَالَ الزُّهْرِيُّ وَحَدَّثَنِي حُمَيْدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا فَلاَ هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلاَ هِيَ أَرْسَلَتْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ هَزْلاً " . قَالَ الزُّهْرِيُّ ذَلِكَ لِئَلاَّ يَتَّكِلَ رَجُلٌ وَلاَ يَيْأَسَ رَجُلٌ . حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " أَسْرَفَ عَبْدٌ عَلَى نَفْسِهِ " . بِنَحْوِ حَدِيثِ مَعْمَرٍ إِلَى قَوْلِهِ " فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ " . وَلَمْ يَذْكُرْ حَدِيثَ الْمَرْأَةِ فِي قِصَّةِ الْهِرَّةِ وَفِي حَدِيثِ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ " فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِكُلِّ شَىْءٍ أَخَذَ مِنْهُ شَيْئًا أَدِّ مَا أَخَذْتَ مِنْهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی