صحیح مسلم 4938: كتاب التوبة

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا تم سے پہلے لوگوں میں ایک شخص تھا جسے اللہ نے مال و اولاد سے نوازا تھا اس نے اپنی اولاد سے کہا کہ تم ضرور وہی کرنا جس کا تمہیں حکم دیتا ہوں ورنہ میں تمہارے سوا کسی اور کو اپنی وراثت کا مالک بنا دوں گا۔ جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا (راوی کہتے ہیں) میں زیادہ سے زیادہ یہ جانتا ہوں کہ اس نے کہا پھر مجھے ریزہ ریزہ کر دینا پھر ہوا میں بکھیر دینا کیونکہ میں نے نیکی کی خاص کوشش نہیں کی اور یقینا اللہ اس پر قادر ہے کہ وہ مجھے عذاب دے۔ آپؐ نے فرمایا پھر اس نے ان سے پختہ عہد لیا۔ اور میرے رب کی قسم انہوں نے اس کے ساتھ وہی کیا۔ اس پر اللہ نے فرمایا کہ تجھے کس چیز نے ایسا کرنے پر آمادہ کیا؟ اس نے کہا تیرے خوف نے۔ آپؐ نے فرمایا اس بات کے سوا اس کو اور کسی چیز نے نہ بچایا۔ ابو عوانہ سے روایت ہے کہ لوگوں میں سے ایک شخص جسے اللہ نے مال و اولاد سے نوازا تھا۔ ایک روایت میں (اِنَّ رَجُلًا فِیْمَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ رَاشَہُ اللَّہُ مَالًا وَوَلَدًا کی بجائے) أَنَّ رَجُلًا مِنَ النَّاسِ رَغَسَہُ اللَّہُ مَالًا وَوَلَدًا کے الفاظ ہیں۔ ایک روایت میں فَاِنِّیْ لَمْ اَبْتَھِرْ کی بجائے فَاِنَّہُ لَمْ یَبْتَئِرْ کے الفاظ ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ قتادہ نے اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ اس نے اللہ کے حضور کوئی نیکی جمع نہ کی تھی۔ ایک روایت میں فَاِنَّہُ وَاللَّہِ مَا ابْتَأَرَ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں مَا امْتَأَرَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَبْدِ الْغَافِرِ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ رَجُلاً فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَاشَهُ اللَّهُ مَالاً وَوَلَدًا فَقَالَ لِوَلَدِهِ لَتَفْعَلُنَّ مَا آمُرُكُمْ بِهِ أَوْ لأُوَلِّيَنَّ مِيرَاثِي غَيْرَكُمْ إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي - وَأَكْثَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ - ثُمَّ اسْحَقُونِي وَاذْرُونِي فِي الرِّيحِ فَإِنِّي لَمْ أَبْتَهِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا وَإِنَّ اللَّهَ يَقْدِرُ عَلَىَّ أَنْ يُعَذِّبَنِي - قَالَ - فَأَخَذَ مِنْهُمْ مِيثَاقًا فَفَعَلُوا ذَلِكَ بِهِ وَرَبِّي فَقَالَ اللَّهُ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ فَقَالَ مَخَافَتُكَ . قَالَ فَمَا تَلاَفَاهُ غَيْرُهَا " .وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ قَالَ لِي أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ ذَكَرُوا جَمِيعًا بِإِسْنَادِ شُعْبَةَ نَحْوَ حَدِيثِهِ وَفِي حَدِيثِ شَيْبَانَ وَأَبِي عَوَانَةَ " أَنَّ رَجُلاً مِنَ النَّاسِ رَغَسَهُ اللَّهُ مَالاً وَوَلَدًا " . وَفِي حَدِيثِ التَّيْمِيِّ " فَإِنَّهُ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا " . قَالَ فَسَّرَهَا قَتَادَةُ لَمْ يَدَّخِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا . وَفِي حَدِيثِ شَيْبَانَ " فَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا ابْتَأَرَ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا " . وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ " مَا امْتَأَرَ " . بِالْمِيمِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی