صحیح مسلم 4943: كتاب التوبة

عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابووائل کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کو کہتے ہوئے سنا _ میں نے اس (عمرو بن مرہ) سے پوچھا کیا آپ نے یہ حضرت عبداللہؓ سے خود سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں اور انہوں (حضرت عبداللہؓ) نے اسے مرفوع بیان کیا کہ _ آپؐ نے فرمایا کہ اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں ہے اور اسی لئے اس نے بے حیائی کے اعمال کو خواہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ حرام قرار دیا ہے اور اللہ سے بڑھ کر کسی کو اپنی مدح محبوب نہیں اسی لئے اس نے اپنی تعریف کی ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ قُلْتُ لَهُ آنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ وَرَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ " لاَ أَحَدٌ أَغْيَرَ مِنَ اللَّهِ وَلِذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلاَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ مِنَ اللَّهِ وَلِذَلِكَ مَدَحَ نَفْسَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی