صحیح مسلم 4949: كتاب التوبة

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت کا بوسہ لے لیا۔ پھر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کا ذکر آپؐ سے کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ آیت اتری۔ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ۔۔ اور دن کے دونوں کناروں پر نماز قائم کر اور رات کے کچھ ٹکڑوں میں بھی۔ یقینا نیکیاں بدیوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ نصیحت ذکر کرنے والوں کے لئے ایک بہت بڑی نصیحت ہے۔ راوی کہتے ہیں اس پر اس شخص نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا یہ (آیت) میرے لئے ہے؟ آپؐ نے فرمایا میری امت میں سے ہر اس شخص کے لئے جو اس پر عمل کرے۔ حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور اس نے بیان کیا کہ اس نے کسی عورت کا بوسہ لے لیا یا (کہا) ہاتھ سے چھو لیا یا کچھ اور (کہا) گویا وہ اس کا کفارہ پوچھ رہا ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ کوئی آدمی ایک عورت سے بدکاری کے سوا کچھ کر بیٹھا۔ وہ حضرت عمرؓ بن خطاب کے پاس گیا۔ انہوں نے اسے بہت سنگین قرار دیا۔ پھر وہ حضرت ابو بکرؓ کے پاس گیا انہوں نے بھی اسے بہت سنگین قرار دیا۔ پھر وہ نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ كِلاَهُمَا عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كَامِلٍ - حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلاً أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ قُبْلَةً فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ - قَالَ - فَنَزَلَتْ { أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ} قَالَ فَقَالَ الرَّجُلُ أَلِيَ هَذِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " لِمَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ أُمَّتِي " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَنَّهُ أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ إِمَّا قُبْلَةً أَوْ مَسًّا بِيَدٍ أَوْ شَيْئًا كَأَنَّهُ يَسْأَلُ عَنْ كَفَّارَتِهَا - قَالَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَزِيدَ . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ أَصَابَ رَجُلٌ مِنِ امْرَأَةٍ شَيْئًا دُونَ الْفَاحِشَةِ فَأَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَعَظَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَتَى أَبَا بَكْرٍ فَعَظَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَزِيدَ وَالْمُعْتَمِرِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

11:115

آج 10 میں سے 10 باقی