صحیح مسلم 4950: كتاب التوبة

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! میں نے مدینہ کے آخری کنارہ پر ایک عورت کو پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کی گو میں نے اس سے بدکاری نہیں کی۔ میں حاضر ہوں، میرے بارہ میں فیصلہ فرما دیں۔ حضرت عمرؓ نے اس سے کہا کہ اللہ نے تمہاری پردہ پوشی کی ہے۔ کاش تم بھی اپنا پردہ رکھتے۔ راوی کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔ چنانچہ وہ شخص کھڑا ہوا اور چلا گیا۔ پھر نبیﷺ نے اس کے پیچھے ایک آدمی بھیجا جو اس کو بلا لایا۔ آپؐ نے اس کے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اَقِمِ الصَّلََاۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذھِبْنَ السَّیِّاٰتِ۔۔۔ اور دن کے دونوں کناروں پر نماز قائم کر اور رات کے کچھ ٹکڑوں میں بھی۔ یقینا نیکیاں بدیوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ نصیحت ذکر کرنے والوں کے لئے ایک بہت بڑی نصیحت ہے۔ اس پر لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا اے اللہ کے نبی ! یہ بات اس کے لئے خاص ہے؟ آپؐ نے فرمایا (نہیں ) بلکہ سب لوگوں کے لئے ہے۔ ایک روایت میں (فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ یَا نَبِیَ اللَّہِ۔۔۔ کی بجائے) فَقَالَ مُعَاذٌ یَا رَسُوْلَ اللَّہِ کے الفاظ ہیں کہ حضرت معاذ ؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یہ (بات) اس شخص کے لئے مخصوص ہے؟ یا ہم سب کے لئے عام ہے؟ آپؐ نے فرمایا بلکہ تم سب کے لئے عام ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي عَالَجْتُ امْرَأَةً فِي أَقْصَى الْمَدِينَةِ وَإِنِّي أَصَبْتُ مِنْهَا مَا دُونَ أَنْ أَمَسَّهَا فَأَنَا هَذَا فَاقْضِ فِيَّ مَا شِئْتَ . فَقَالَ لَهُ عُمَرُ لَقَدْ سَتَرَكَ اللَّهُ لَوْ سَتَرْتَ نَفْسَكَ - قَالَ - فَلَمْ يَرُدَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا فَقَامَ الرَّجُلُ فَانْطَلَقَ فَأَتْبَعَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً دَعَاهُ وَتَلاَ عَلَيْهِ هَذِهِ الآيَةَ { أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ} فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ هَذَا لَهُ خَاصَّةً قَالَ " بَلْ لِلنَّاسِ كَافَّةً " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ يُحَدِّثُ عَنْ خَالِهِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي الأَحْوَصِ وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ فَقَالَ مُعَاذٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِهَذَا خَاصَّةً أَوْ لَنَا عَامَّةً قَالَ " بَلْ لَكُمْ عَامَّةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

11:115

آج 10 میں سے 10 باقی