صحیح مسلم 4951: كتاب التوبة

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں حد کا مستحق ہو گیا ہوں۔ آپؐ اسے مجھ پر قائم فرمائیے۔ راوی کہتے ہیں اور نماز کا وقت ہوگیا۔ پھر اس (شخص) نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ جب اس نے نماز ادا کر لی تو اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں ’’حد‘‘ کو پہنچا ہوں۔ آپؐ مجھ پر اللہ کا قانون نافذ فرمائیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی ہے؟ اس نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا تجھے بخش دیا گیا ہے۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَىَّ - قَالَ - وَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَصَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْ فِيَّ كِتَابَ اللَّهِ . قَالَ " هَلْ حَضَرْتَ الصَّلاَةَ مَعَنَا " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ " قَدْ غُفِرَ لَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی