صحیح مسلم 4952: كتاب التوبة

حضرت ابو امامہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے اور ہم بھی آپؐ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں ’’حد‘‘ کو پہنچا ہوں۔ آپؐ اسے مجھ پر جاری فرما دیجئے۔ رسول اللہﷺ اس پر خاموش رہے۔ اس نے اپنی بات دہرائی اور کہا یا رسولؐ اللہ! میں ’’حد‘‘ کو پہنچا ہوں۔ آپؐ اسے مجھ پر جاری فرما دیجئے۔ لیکن آپؐ اس پر بھی خاموش رہے۔ اتنے میں نماز کھڑی ہوگئی۔ پھر جب اللہ کے نبیﷺ فارغ ہوئے۔ حضرت ابو امامہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز سے فارغ ہوکر واپس لوٹے تو وہ شخص بھی آپؐ کے پیچھے پیچھے آیا اور میں بھی یہ دیکھنے کے لئے پیچھے پیچھے آیا کہ آپؐ اس شخص کو کیا جواب دیتے ہیں۔ وہ شخص رسول اللہﷺ سے جا ملا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں ’’حد‘‘ کو پہنچا ہوں۔ اسے مجھ پر جاری فرمائیں۔ حضرت ابو امامہؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اس سے فرمایا یہ بتاؤ کہ جب تم اپنے گھر سے نکلے تو تم نے خوب اچھی طرح وضوء نہیں کیا تھا؟ اس نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا پھر تم نے ہمارے ساتھ نماز بھی پڑھی ہے؟ اس نے عرض کیا جی ہاں یا رسولؐ اللہ!۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے اس سے فرمایا یقینا اللہ نے تجھے تیری حد یا فرمایا تیرا گناہ بخش دیا ہے۔

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا شَدَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَةَ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ وَنَحْنُ قُعُودٌ مَعَهُ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَىَّ . فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ أَعَادَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَىَّ . فَسَكَتَ عَنْهُ وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو أُمَامَةَ فَاتَّبَعَ الرَّجُلُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ انْصَرَفَ وَاتَّبَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْظُرُ مَا يَرُدُّ عَلَى الرَّجُلِ فَلَحِقَ الرَّجُلُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَىَّ - قَالَ أَبُو أُمَامَةَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرَأَيْتَ حِينَ خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ أَلَيْسَ قَدْ تَوَضَّأْتَ فَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ " . قَالَ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " ثُمَّ شَهِدْتَ الصَّلاَةَ مَعَنَا " . فَقَالَ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لَكَ حَدَّكَ - أَوْ قَالَ - ذَنْبَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی