صحیح مسلم 4954: كتاب التوبة
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے ننانوے آدمی قتل کئے۔ پھر وہ پوچھنے لگا کہ کیا اس کے لئے توبہ کی کوئی راہ ہے؟ وہ ایک راہب کے پاس آیا اور اس سے پوچھا۔ اس نے کہا تیرے لئے کوئی توبہ نہیں۔ چنانچہ اس نے اس راہب کو بھی قتل کر دیا۔ پھر وہ سوال پوچھنے لگا اور وہ اس بستی سے نکل کر ایک اور بستی کی طرف گیا جس میں نیک لوگ تھے۔ ابھی وہ راستہ میں تھا کہ اسے موت نے آ لیا اور اس نے اپنے سینہ کو (اپنی سابقہ بستی سے) دور کر دیا اور مر گیا۔ رحمت اور عذاب کے فرشتے اس کے بارہ میں جھگڑنے لگے۔ وہ اس (پرانی بستی) سے نیک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب تھا۔ اس لئے اسے (اس نیک بستی) کے باشندوں میں شمار کیا گیا۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اللہ نے اس زمین کو وحی فرمائی کہ تو دور ہو جا اور اس زمین کو وحی فرمائی کہ قریب ہو جا۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الصِّدِّيقِ النَّاجِيَّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ رَجُلاً قَتَلَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَجَعَلَ يَسْأَلُ هَلْ لَهُ مِنْ تَوْبَةٍ فَأَتَى رَاهِبًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَيْسَتْ لَكَ تَوْبَةٌ . فَقَتَلَ الرَّاهِبَ ثُمَّ جَعَلَ يَسْأَلُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَى قَرْيَةٍ فِيهَا قَوْمٌ صَالِحُونَ فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ أَدْرَكَهُ الْمَوْتُ فَنَأَى بِصَدْرِهِ ثُمَّ مَاتَ فَاخْتَصَمَتْ فِيهِ مَلاَئِكَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلاَئِكَةُ الْعَذَابِ فَكَانَ إِلَى الْقَرْيَةِ الصَّالِحَةِ أَقْرَبَ مِنْهَا بِشِبْرٍ فَجُعِلَ مِنْ أَهْلِهَا " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ وَزَادَ فِيهِ " فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَى هَذِهِ أَنْ تَبَاعَدِي وَإِلَى هَذِهِ أَنْ تَقَرَّبِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 50: كتاب التوبة
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- تفسیر کبیر (جلد ۱۵): اردو
قرآن کریم کی آیات
109:7