صحیح مسلم 4956: كتاب التوبة

ابو بردہ نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے حضرت عمر بن عبدالعزیزؓ کو بتایا عون اور سعید بیان کرتے ہیں کہ وہ دونوں موجود تھے جب نبیﷺ نے فرمایا کوئی مسلمان شخص نہیں مرتا مگر اللہ اس کی جگہ آگ میں ایک یہودی یا عیسائی کو ڈال دیتا ہے۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر بن عبدالعزیزؓ نے ابو بردہ کو تین بار اللہ کی قسم دی جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں کہ ان کے والد نے یہ حدیث رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کی ہے؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے ان کے سامنے قسم کھائی۔ راوی کہتے ہیں کہ سعید نے مجھے نہیں بتایا کہ انہوں نے ان سے قسم طلب کی تھی اور عون کی بابت انکار نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَوْنًا وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا شَهِدَا أَبَا بُرْدَةَ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلاَّ أَدْخَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا " . قَالَ فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَحَلَفَ لَهُ - قَالَ - فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ وَلَمْ يُنْكِرْ عَلَى عَوْنٍ قَوْلَهُ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ عَفَّانَ وَقَالَ عَوْنُ بْنُ عُتْبَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی