صحیح مسلم 4957: كتاب التوبة

حضرت ابو بردہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن بعض لوگ مسلمانوں میں سے پہاڑوں جیسے گناہ لے کر آئیں گے۔ جنہیں اللہ بخش دے گا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے ان گناہوں کو یہود و نصاریٰ پر ڈال دے گا۔ ابو روح نے کہا میں نہیں جانتا کہ شک کس کی طرف سے ہے۔ ابو بردہؓ نے کہا کہ میں نے یہ بات حضرت عمرؓ بن عبدالعزیز کو بتائی تو انہوں نے کہا کہ کیا تیرے والد نے تجھے یہ بات نبی ﷺ سے روایت کر کے بتائی۔ میں نے کہا ہاں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ الرَّاسِبِيُّ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِذُنُوبٍ أَمْثَالِ الْجِبَالِ فَيَغْفِرُهَا اللَّهُ لَهُمْ وَيَضَعُهَا عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى " . فِيمَا أَحْسِبُ أَنَا . قَالَ أَبُو رَوْحٍ لاَ أَدْرِي مِمَّنِ الشَّكُّ . قَالَ أَبُو بُرْدَةَ فَحَدَّثْتُ بِهِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ أَبُوكَ حَدَّثَكَ هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ نَعَمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی