صحیح مسلم 4958: كتاب التوبة

صفوان بن محرز بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا کہ آپ نے رازداری سے بات کرنے کے بارہ میں رسول اللہﷺ کو کیا فرماتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا میں نے آپؐ کو فرماتے سنا ہے کہ قیامت کے دن مؤمن اپنے رب عزوجل کے قریب کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ (اللہ) اس پر (رحمت کا) ہاتھ رکھے گا۔ اور وہ اس سے اس کے گناہوں کا اقرار کروائے گا اور کہے گا کیا تو جانتا ہے؟ اس پر وہ کہے گا اے میرے رب! میں جانتا ہوں اللہ فرمائے گا کہ میں نے دنیا میں تیرے (ان گناہوں کی) پردہ پوشی کی اور میں آج بھی تجھے بخشتا ہوں۔ پھر اسے نیکیوں کا اعمال نامہ دے دیا جائے گا جہاں تک کافروں اور منافقوں کا تعلق ہے۔ انہیں خلقت کے سامنے بلایا جائے گا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لاِبْنِ عُمَرَ كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ فِي النَّجْوَى قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ " يُدْنَى الْمُؤْمِنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى يَضَعَ عَلَيْهِ كَنَفَهُ فَيُقَرِّرُهُ بِذُنُوبِهِ فَيَقُولُ هَلْ تَعْرِفُ فَيَقُولُ أَىْ رَبِّ أَعْرِفُ . قَالَ فَإِنِّي قَدْ سَتَرْتُهَا عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَإِنِّي أَغْفِرُهَا لَكَ الْيَوْمَ . فَيُعْطَى صَحِيفَةَ حَسَنَاتِهِ وَأَمَّا الْكُفَّارُ وَالْمُنَافِقُونَ فَيُنَادَى بِهِمْ عَلَى رُءُوسِ الْخَلاَئِقِ هَؤُلاَءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 50: كتاب التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی