صحیح مسلم 4961: كتاب التوبة
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص کو رسول اللہﷺ کی ام ولد سے متہم کیا جاتا تھا اس پر رسول اللہﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ جاؤ اور اس کی گردن اڑا دو۔ حضرت علیؓ اس کے پاس گئے تو وہ ٹھنڈک کے حصول کے لئے ایک کنویں میں غسل کر رہا تھا۔ اس پر حضرت علیؓ نے اس سے کہا باہر آؤ۔ چنانچہ اس نے انہیں اپنا ہاتھ پکڑایا اور اسے باہر نکالا تو وہ ’’مجبوب‘‘ تھا۔ اس کا عضو تناسل نہیں تھا۔ چنانچہ حضرت علیؓ اس سے رک گئے۔ پھر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! وہ تو ’’مجبوب‘‘ ہے اور اس کا عضو تناسل نہیں ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلاً كَانَ يُتَّهَمُ بِأُمِّ وَلَدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِعَلِيٍّ " اذْهَبْ فَاضْرِبْ عُنُقَهُ " . فَأَتَاهُ عَلِيٌّ فَإِذَا هُوَ فِي رَكِيٍّ يَتَبَرَّدُ فِيهَا فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ اخْرُجْ . فَنَاوَلَهُ يَدَهُ فَأَخْرَجَهُ فَإِذَا هُوَ مَجْبُوبٌ لَيْسَ لَهُ ذَكَرٌ فَكَفَّ عَلِيٌّ عَنْهُ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَمَجْبُوبٌ مَا لَهُ ذَكَرٌ
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی