صحیح مسلم 4965: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں بیت اللہ کے پاس تین آدمی اکٹھے ہوئے دو قریشی تھے اور ایک ثقفی یا دو ثقفی تھے اور ایک قریشی ان کے دلوں کی سمجھ کم اور ان کے پیٹوں کی چربی زیادہ تھی ان میں سے ایک نے کہا تمہارا کیا خیال ہے کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں اللہ سنتا ہے اور دوسرے نے کہا اگر ہم اونچی آواز سے بولیں تو وہ سنتا ہے اور اگر ہم آہستہ بولیں تو وہ نہیں سنتا اور (تیسرے) نے کہا اگر وہ ہمارے اونچا بولنے پر سنتا ہے تو آہستہ بولنے پر بھی سنتا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَشْھَدَ عَلَیکُمْ۔۔۔ اور تم اس سے چھپ نہیں سکتے کہ تمہارے خلاف تمہاری سماعت گواہی دے اور نہ تمہاری نظریں گواہی دیں اور نہ تمہاری جلدیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ اجْتَمَعَ عِنْدَ الْبَيْتِ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ قُرَشِيَّانِ وَثَقَفِيٌّ أَوْ ثَقَفِيَّانِ وَقُرَشِيٌّ قَلِيلٌ فِقْهُ قُلُوبِهِمْ كَثِيرٌ شَحْمُ بُطُونِهِمْ فَقَالَ أَحَدُهُمْ أَتَرَوْنَ اللَّهَ يَسْمَعُ مَا نَقُولُ وَقَالَ الآخَرُ يَسْمَعُ إِنْ جَهَرْنَا وَلاَ يَسْمَعُ إِنْ أَخْفَيْنَا وَقَالَ الآخَرُ إِنْ كَانَ يَسْمَعُ إِذَا جَهَرْنَا فَهُوَ يَسْمَعُ إِذَا أَخْفَيْنَا . فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلاَ أَبْصَارُكُمْ وَلاَ جُلُودُكُمْ} الآيَةَ . وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ح وَقَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِنَحْوِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 51: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

41:23

آج 10 میں سے 10 باقی