صحیح مسلم 4967: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں منافقین میں سے کچھ لوگ ایسے تھے کہ جب نبیﷺ کسی غزوہ کے لئے تشریف لے جاتے تو وہ آپؐ سے پیچھے رہ جاتے اور رسول اللہﷺ کے پیچھے بیٹھے رہنے پر خوش ہوتے جب نبیﷺ تشریف لاتے تو آپ کے پاس آکر عذر کرتے اور قسمیں کھاتے اور وہ پسند کرتے تھے کہ جو کام انہوں نے کیا نہیں اس پر ان کی تعریف کی جائے اس پر یہ آیت نازل ہوئی وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذیِنَ یَفْرَحُونَ بِمَا اَتَوْا۔ تو ان لوگوں کے متعلق جو اپنی کارستانیوں پر خوش ہو رہے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ ان کی ان کاموں میں بھی تعریف کی جائے جو انہوں نے نہیں کئے (ہاں) ہر گز ان کے متعلق گمان نہ کر کہ وہ عذاب سے بچ سکیں گے۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رِجَالاً مِنَ الْمُنَافِقِينَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانُوا إِذَا خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْغَزْوِ تَخَلَّفُوا عَنْهُ وَفَرِحُوا بِمَقْعَدِهِمْ خِلاَفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم اعْتَذَرُوا إِلَيْهِ وَحَلَفُوا وَأَحَبُّوا أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَنَزَلَتْ { لاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوْا وَيُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلاَ تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِنَ الْعَذَابِ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 51: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:189

آج 10 میں سے 10 باقی