صحیح مسلم 4968: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم
حُمید بن عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ مروان نے اپنے دربان سے کہا اے رافع! حضرت ابن عباسؓ کے پاس جاؤ اور کہو اگر ہم میں سے ہر شخص اپنے کئے پر خوش ہوتا ہے اور پسند کرتا ہے کہ جو اس نے نہیں کیا اس پر بھی اس کی تعریف ہو اُسے عذاب دیا جائے گا۔ پھر تو ہم سب کو عذاب دیا جائے گا۔ حضرت ابن عباسؓ نے جواب دیا تمہارا اس آیت سے کیا تعلق ہے؟ یہ آیت تو صرف اہل کتاب کے بارہ میں نازل ہوئی ہے۔ پھر حضرت ابن عباسؓ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ وَإِذْ أَخَذَ اللَّہُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ أُوتُوْا الْکِتَابَ۔۔۔ ترجمہ: اور جب اللہ نے ان لوگوں کا میثاق لیا جنہیں کتاب دی گئی کہ تم لوگوں کی بھلائی کے لئے اس کو کھول کھول کر بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں۔ پھر انہوں نے اس (میثاق) کو اپنے پسِ پُشت پھینک دیا اور اس کے بدلے معمولی قیمت وصول کر لی۔ پس بہت ہی بُرا ہے جو وہ خرید رہے ہیں اور حضرت ابن عباسؓ نے یہ آیت بھی تلاوت فرمائی وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُونَ۔۔۔ 2ترجمہ: تو ان لوگوں کے متعلق جو اپنی کارستانیوں پر خوش ہو رہے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ ان کی ان کاموں میں بھی تعریف کی جائے جو انہوں نے نہیں کئے۔ (ہاں) ہر گز ان کے متعلق گمان نہ کر کہ وہ عذاب سے بچ سکیں گے اور حضرت ابن عباسؓ نے کہا: نبیﷺ نے اُن (اہلِ کتاب) سے ایک بات پوچھی مگر انہوں نے آپؐ سے وہ چھپائی اور کوئی اور ہی بات بتا دی۔ پھر وہ اس طرح باہر نکلے آپؐ پر ظاہر کرتے ہوئے کہ انہوں نے وہ بات آپؐ کو بتا دی ہے جو آپؐ نے اُن سے پوچھی تھی اور اس پر وہ آپؐ سے چاہتے تھے کہ اُن کی تعریف ہو اور اپنی اس کرتوت پر خوش ہوئے کہ انہوں نے آپؐ سے وہ بات چھپائی جو آپؐ نے اُن سے پوچھی تھی۔
Urdu translation: Noor Foundation