صحیح مسلم 4969: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم
قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عمارؓ سے کہا آپؓ کا وہ فعل جو حضرت علیؓ کے معاملہ میں کیا ہے، کیا یہ آپؓ کی اپنی رائے ہے یا کوئی ایسی چیز ہے جس کا رسول اللہﷺ نے آپؐ سے کوئی عہد لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے رسول اللہﷺ نے کوئی ایسا عہد نہیں لیا تھا جو دوسرے لوگوں سے نہ لیا ہو لیکن حضرت حذیفہؓ نے نبیﷺ کی طرف سے ہمیں بتایا کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ میرے ’’صحابہ‘‘ میں بارہ منافق ہیں۔ اُن میں سے آٹھ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ حَتَّی یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ جنت میں داخل نہیں ہوں گے یہانتک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں سے داخل ہو۔ اُن میں سے آٹھ کے (شر) کے خلاف تو تمہیں (اُن کے) پیٹ کا پھوڑا ہی کافی ہوگا اور (ایک راوی کہتے ہیں ) چار کے بارہ میں یا نہیں کہ راوی شعبہ نے اُن کے بارہ میں کیا بتایا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ قُلْتُ لِعَمَّارٍ أَرَأَيْتُمْ صَنِيعَكُمْ هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ فِي أَمْرِ عَلِيٍّ أَرَأْيًا رَأَيْتُمُوهُ أَوْ شَيْئًا عَهِدَهُ إِلَيْكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَا عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا لَمْ يَعْهَدْهُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً وَلَكِنْ حُذَيْفَةُ أَخْبَرَنِي عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " فِي أَصْحَابِي اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا فِيهِمْ ثَمَانِيَةٌ لاَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ثَمَانِيَةٌ مِنْهُمْ تَكْفِيكَهُمُ الدُّبَيْلَةُ وَأَرْبَعَةٌ " . لَمْ أَحْفَظْ مَا قَالَ شُعْبَةُ فِيهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی