صحیح مسلم 4970: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

قیس بن عُباد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے حضرت عمارؓ سے کہا بتائیے آپؓ کا جنگ کرنا کیا یہ آپؓ کی اپنی رائے ہے _کیونکہ رائے کبھی غلط ہوتی ہے اور کبھی صحیح_ یا کوئی ایسا عہد ہے جو رسول اللہ ﷺ نے آپؓ سے لیا تھا؟ اس پر انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے ہم سے کوئی عہد ایسا نہیں لیا جو باقی تمام لوگوں سے نہ لیا ہو اور کہنے لگے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا میری اُمت میں بارہ منافق ہیں جو جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور نہ اس کی خوشبو سونگھیں گے حَتَّی یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں سے داخل ہو جائے۔ ان میں سے آٹھ کے (شر) کے خلاف تمہیں دُبَیْلَۃ ہی کافی ہے اور یہ آگ کا شعلہ ہے جو اُن کے کندھوں میں سے ظاہر ہوگا اور سینوں میں سے نمودار ہو گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ قُلْنَا لِعَمَّارٍ أَرَأَيْتَ قِتَالَكُمْ أَرَأْيًا رَأَيْتُمُوهُ فَإِنَّ الرَّأْىَ يُخْطِئُ وَيُصِيبُ أَوْ عَهْدًا عَهِدَهُ إِلَيْكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَا عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا لَمْ يَعْهَدْهُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً . وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ فِي أُمَّتِي " . قَالَ شُعْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ حَدَّثَنِي حُذَيْفَةُ . وَقَالَ غُنْدَرٌ أُرَاهُ قَالَ " فِي أُمَّتِي اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا لاَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلاَ يَجِدُونَ رِيحَهَا حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ثَمَانِيَةٌ مِنْهُمْ تَكْفِيكَهُمُ الدُّبَيْلَةُ سِرَاجٌ مِنَ النَّارِ يَظْهَرُ فِي أَكْتَافِهِمْ حَتَّى يَنْجُمَ مِنْ صُدُورِهِمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 51: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

آج 10 میں سے 10 باقی