صحیح مسلم 4971: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم
حضرت ابو طفیلؓ بیان کرتے ہیں کہ اہل عقبہ میں سے ایک شخص اور حضرت حذیفہؓ کے درمیان کوئی معاملہ تھا جیسا کہ لوگوں کے درمیان ہو جایا کرتا ہے۔ اس نے کہا میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں (بتائیں) کہ عقبہ والے کتنے تھے؟ راوی کہتے ہیں لوگوں نے ان سے کہا جب اس نے آپؓ سے پوچھا ہے تو آپؓ اسے بتائیں۔ تو وہ کہنے لگے ہمیں بتایا جاتا تھا کہ وہ چودہ تھے اور اگر تم بھی ان میں سے ہو تو پھر وہ پندرہ ہوئے اور میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ان میں سے بارہ تو اس دنیوی زندگی میں اور جس دن گواہ اُٹھیں گے اللہ اور اُس کے رسولﷺ کے لئے مجسم جنگ ہیں اور ان تین کو معذور قرار دیا جنہوں نے کہا تھا ہم نے رسول اللہﷺ کے منادی کی آواز نہیں سُنی اور نہ ہی ہمیں علم تھا کہ ان لوگوں کا کیا ارادہ ہے۔ (یہ اس وقت کی بات ہے) جب وہ حرّہ میں تھے وہ چلے اور کہا پانی تھوڑا ہے۔ کوئی مجھ سے پہلے نہ جائے۔ انہوں نے کچھ لوگوں کو پایا، وہ اُن سے پہلے چلے گئے تھے۔ ان کو بُرا بھلا کہا۔
Urdu translation: Noor Foundation