صحیح مسلم 4972: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

حضرت جابرؓ بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو گھاٹی پر چڑھے گا _ مُرار کی گھاٹی پر_ اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل سے معاف ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں اس پر سب سے پہلے ہمارے گھوڑے یعنی بنو خزرج کے گھوڑے چڑھے۔ پھر تمام لوگ آگئے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے ہر ایک بخشا جائے گا۔ سوائے سُرخ اونٹ والے کے۔ ہم اس کے پاس آئے اور اس سے کہا آؤ کہ رسول اللہﷺ تیرے لئے مغفرت طلب کریں؟ اس نے کہا اللہ کی قسم میں اپنی گمشدہ اونٹنی پالوں تو یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس سے کہ تمہارا ساتھی میرے لئے بخشش طلب کرے۔ راوی کہتے ہیں یہ شخص اپنی گمشدہ اونٹنی کا اعلان کر رہا تھا۔ ایک روایت میں (مَنْ یَصْعَدُ الثَّنِیَّۃَ ثَنِیَّۃَ الْمُرَارِ کی بجائے) مَنْ یَصْعَدُ ثَنِیَّۃَ الْمُرَارِ اَوِ الْمَرَارِ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ دیکھو ایک بدّو تھا جو اپنی گمشدہ اونٹنی کا اعلان کر رہا تھا۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يَصْعَدُ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ " . قَالَ فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا خَيْلُ بَنِي الْخَزْرَجِ ثُمَّ تَتَامَّ النَّاسُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَكُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلاَّ صَاحِبَ الْجَمَلِ الأَحْمَرِ " . فَأَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا لَهُ تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ وَاللَّهِ لأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ . قَالَ وَكَانَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً لَهُ . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا قُرَّةُ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يَصْعَدُ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ أَوِ الْمَرَارِ " . بِمِثْلِ حَدِيثِ مُعَاذٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَإِذَا هُوَ أَعْرَابِيٌّ جَاءَ يَنْشُدُ ضَالَّةً لَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 51: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

آج 10 میں سے 10 باقی