صحیح مسلم 4973: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

حضرت انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ہم میں ایک شخص بنو نجار میں سے تھا۔ جس نے سورۃ البقرۃ اور آل عمران پڑھی ہوئی تھی۔ وہ رسول اللہﷺ کا کاتب تھا۔ پھر وہ بھاگ گیا اور اہلِ کتاب سے جا ملا۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے اس سے عزت و احترام کا سلوک کیا اور کہنے لگے یہ محمدﷺ کا کاتب تھا۔ وہ اسے پا کر بہت خوش تھے۔ جبکہ وہ انہیں کے پاس تھا اللہ نے اس کی گردن توڑ دی۔ انہوں نے اس کے لئے گڑھا کھودا اور اسے دفن کر دیا لیکن زمین نے اسے نکال کر (زمین کی) سطح پر پھینک دیا۔ انہوں نے (دوبارہ) اس کے لئے گڑھا کھودا اور اُسے دفن کیا تو زمین نے اسے پھر باہر پھینک دیا۔ انہوں نے اس کے لئے پھر گڑھا کھودا اور اُسے دفن کیا۔ زمین نے اسے پھر نکال کر باہر پھینک دیا۔ پھر انہوں نے اسے یونہی پڑا رہنے دیا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ - عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ مِنَّا رَجُلٌ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ قَدْ قَرَأَ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ وَكَانَ يَكْتُبُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَانْطَلَقَ هَارِبًا حَتَّى لَحِقَ بِأَهْلِ الْكِتَابِ - قَالَ - فَرَفَعُوهُ قَالُوا هَذَا قَدْ كَانَ يَكْتُبُ لِمُحَمَّدٍ فَأُعْجِبُوا بِهِ فَمَا لَبِثَ أَنْ قَصَمَ اللَّهُ عُنُقَهُ فِيهِمْ فَحَفَرُوا لَهُ فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتِ الأَرْضُ قَدْ نَبَذَتْهُ عَلَى وَجْهِهَا ثُمَّ عَادُوا فَحَفَرُوا لَهُ فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتِ الأَرْضُ قَدْ نَبَذَتْهُ عَلَى وَجْهِهَا ثُمَّ عَادُوا فَحَفَرُوا لَهُ فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتِ الأَرْضُ قَدْ نَبَذَتْهُ عَلَى وَجْهِهَا فَتَرَكُوهُ مَنْبُوذًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 51: كتاب صفات المنافقين وأحكامهم

آج 10 میں سے 10 باقی