صحیح مسلم 4988: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نبیﷺ کے ساتھ ایک کھیت میں جا رہا تھا اور آپؐ ایک چھڑی سے سہارا لے رہے تھے۔ آپؐ یہود کے ایک گروہ کے پاس سے گزرے۔ ان میں سے ایک دوسرے سے کہنے لگا آپؐ سے روح کے بارہ میں پوچھو۔ انہوں نے کہا اس بارہ میں کس شک نے تم لوگوں کو آپؐ کی طرف متوجہ کیا ہے؟ کہیں وہ تمہیں ایسا جواب نہ دیں جسے تم ناپسند کرو؟ انہوں نے کہا ان سے سوال کرو۔ پھر ان میں سے ایک آپؐ کی طرف اُٹھ کر آیا اور آپؐ سے روح کے متعلق سوال کیا۔ وہ کہتے ہیں نبیﷺ خاموش رہے اور اسے کچھ جواب نہ دیا۔ میں سمجھ گیا کہ آپؐ پر وحی ہو رہی ہے۔ راوی کہتے ہیں میں اپنی جگہ کھڑا رہا۔ پھر جب وحی نازل ہوگئی تو آپؐ نے یہ فرمایا۔ وَیَسْئَلُونَکَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّی۔۔۔ الا آیۃ (ترجمہ) اور وہ تجھ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں تو کہہ دے کہ روح تیرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں معمولی علم کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ ایک روایت میں (قَالَ بَینَمَا اَنَا اَمْشِی مَعَ النَّبِیِّﷺ فیِ حَرْثٍ کی بجائے) قَالَ کُنْتُ اَمْشِی مَعَ النَّبِیِّﷺ فیِ حَرْثٍ بِالْمَدِیْنَۃ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں وَمَا اُوْتِیْتُمْ مِنَ الْعِلْمِ اِلاّ قَلیلًا اور ایک روایت میں وَمَا اُوتوُا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَرْثٍ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى عَسِيبٍ إِذْ مَرَّ بِنَفَرٍ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ سَلُوهُ عَنِ الرُّوحِ فَقَالُوا مَا رَابَكُمْ إِلَيْهِ لاَ يَسْتَقْبِلُكُمْ بِشَىْءٍ تَكْرَهُونَهُ . فَقَالُوا سَلُوهُ فَقَامَ إِلَيْهِ بَعْضُهُمْ فَسَأَلَهُ عَنِ الرُّوحِ - قَالَ - فَأَسْكَتَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا فَعَلِمْتُ أَنَّهُ يُوحَى إِلَيْهِ - قَالَ - فَقُمْتُ مَكَانِي فَلَمَّا نَزَلَ الْوَحْىُ قَالَ { وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً} حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَرْثٍ بِالْمَدِينَةِ . بِنَحْوِ حَدِيثِ حَفْصٍ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً . وَفِي حَدِيثِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ وَمَا أُوتُوا . مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ خَشْرَمٍ . حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِدْرِيسَ يَقُولُ سَمِعْتُ الأَعْمَشَ يَرْوِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي نَخْلٍ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَسِيبٍ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ عَنِ الأَعْمَشِ وَقَالَ فِي رِوَايَتِهِ وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

17:86

آج 10 میں سے 10 باقی