صحیح مسلم 4989: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

حضرت خبابؓ بیان کرتے ہیں عاص بن وائل کے ذمہ میرا کچھ قرض تھا۔ میں اس کے پاس اس کا تقاضا کرنے گیا تو اس نے مجھے کہا میں تجھے ہرگز ادائیگی نہ کروں گا جب تک تو (حضرت) محمد (ﷺ) کا انکار نہ کرے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا میں تمہارے مر کر دوبارہ اٹھنے تک بھی (حضرت) محمد (ﷺ) کا انکار نہیں کروں گا۔ اس نے کہا میں موت کے بعد اُٹھایا جاؤں گا اور جب مال اور اولاد کی طرف آؤں گا تو تیرا قرض ادا کروں گا۔ وہ کہتے ہیں پھر یہ آیت نازل ہوئی اَفَرَ أَ یْتَ الَّذِیْ کَفَرَ بِآیَاتِنَا۔۔۔ ترجمہ: کیا تو نے اس پر غور کیا جس نے ہماری آیات کا انکار کر دیا اور کہا کہ ضرور میں مال اور اولاد دیا جاؤں گا۔ کیا اس نے غیب پر اطلاع پائی ہے یا رحمن کی جناب سے کوئی عہد لیا ہے؟ خبردار! ہم ضرور لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور ہم اس کے لئے عذاب کو بڑھاتے چلے جائیں گے اور اس کے وارث ہو جائیں گے جس کی وہ باتیں کرتا ہے جبکہ وہ ہمارے پاس اکیلا آئے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ میں جاہلیت میں لوہار تھا اور عاص بن وائل کے لئے میں نے کام کیا اور میں اس کے پاس تقاضا کرنے آیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ - وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللَّهِ - قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ كَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لِي لَنْ أَقْضِيَكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ - قَالَ - فَقُلْتُ لَهُ إِنِّي لَنْ أَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ حَتَّى تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ . قَالَ وَإِنِّي لَمَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ فَسَوْفَ أَقْضِيكَ إِذَا رَجَعْتُ إِلَى مَالٍ وَوَلَدٍ . قَالَ وَكِيعٌ كَذَا قَالَ الأَعْمَشُ قَالَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالاً وَوَلَدًا} إِلَى قَوْلِهِ { وَيَأْتِينَا فَرْدًا} حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ وَكِيعٍ وَفِي حَدِيثِ جَرِيرٍ قَالَ كُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَعَمِلْتُ لِلْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ عَمَلاً فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

19:78 · 19:81

آج 10 میں سے 10 باقی