صحیح مسلم 4990: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ ابو جہل نے یہ دعا کی تھی اے اللہ اگر یہی تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسا یا ہم پر ایک دردناک عذاب لے آ۔ تب یہ آیت نازل ہوئی۔ وَمَا کَانَ اللَّہُ لِیُعَذِّبَھُمْ۔۔۔ ترجمہ: اور اللہ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جبکہ تو ان میں موجود ہو اور اللہ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جبکہ وہ بخشش طلب کرتے ہوں اور آخر ان میں کیا بات ہے جو اللہ انہیں عذاب نہ دے جبکہ وہ حرمت والی مسجد سے لوگوں کو روکتے ہیں۔ آیت کے آخر تک۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ الزِّيَادِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ أَبُو جَهْلٍ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ . فَنَزَلَتْ { وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ }-{ وَمَا لَهُمْ أَلاَّ يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ} إِلَى آخِرِ الآيَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

8:34 · 8:35

آج 10 میں سے 10 باقی