صحیح مسلم 4991: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں ابو جہل نے کہا تھا کیا (حضرت) محمد(ﷺ) تم لوگوں کی موجودگی میں (سجدہ کرتے ہوئے) اپنا چہرہ زمین پر رکھتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں اسے جواب دیا گیا ہاں۔ اس پر اس نے کہا لات اور عُزّٰی کی قسم ! اگر میں انہیں ایسا کرتے دیکھوں تو میں ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا۔ یا ان کا چہرہ مٹی میں ملا دوں گا۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپؐ نماز پڑھ رہے تھے۔ اس نے سوچا کہ آپ کی گردن روندے۔ راوی کہتا ہے وہ آگے بڑھا ہی تھا کہ اچانک الٹے پاؤں واپس ہوا اور وہ اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے بچا رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں اس سے پوچھا گیا۔ تجھے کیا ہوا؟ اس نے کہا میرے اور آپؐ کے درمیان ایک آگ کی خندق اور خوف اور پر تھے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر وہ میرے قریب آتا تو فرشتے اس کا عضو عضو اچک لیتے۔ راوی کہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ ہمیں نہیں معلوم یہ حضرت ابوہریرہؓ کی روایت میں ہے (یا راوی کو) یہ پہنچی ہے۔ خبردار! انسان یقینا سرکشی کرتا ہے۔ (اس لئے) کہ اس نے اپنے آپ کو بے نیاز سمجھا۔ یقینا تیرے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ کیا تو نے اس شخص پر غور کیا جو روکتا ہے؟ ایک عظیم بندہ کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ کیا تو نے غور کیا کہ اگر وہ (عظیم بندہ) ہدایت پر ہو؟ یا تقویٰ کی تلقین کرتا ہو؟۔ کیا تو نے غور کیا کہ اگر اس (نماز سے روکنے والے) نے (پھر بھی) جھٹلا دیا اور پیٹھ پھیر لی؟ _(اس سے مراد ابو جہل ہے)_ تو کیا وہ نہیں جانتا کہ یقینا اللہ دیکھ رہا ہے؟ خبردار! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم یقینا اُسے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر کھینچیں گے جھوٹی خطاکار پیشانی کے بالوں سے۔ پس چاہیے کہ وہ اپنی مجلس والوں کو بُلا دیکھے ہم ضرور دوزخ کے فرشتے بُلائیں گے۔ خبردار! اس کی پیروی نہ کر اور سجدہ ریز ہوجا اور قرب (حاصل کرنے) کی کوشش کر۔ ایک روایت میں اَمَرَہُ بِمَا اَمَرَہُ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں ہے فَلْیَدْعُ نَادِیَہُ یعنی اپنی قوم کو۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الْقَيْسِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو جَهْلٍ هَلْ يُعَفِّرُ مُحَمَّدٌ وَجْهَهُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ قَالَ فَقِيلَ نَعَمْ . فَقَالَ وَاللاَّتِ وَالْعُزَّى لَئِنْ رَأَيْتُهُ يَفْعَلُ ذَلِكَ لأَطَأَنَّ عَلَى رَقَبَتِهِ أَوْ لأُعَفِّرَنَّ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ - قَالَ - فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يُصَلِّي زَعَمَ لِيَطَأَ عَلَى رَقَبَتِهِ - قَالَ - فَمَا فَجِئَهُمْ مِنْهُ إِلاَّ وَهُوَ يَنْكِصُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَيَتَّقِي بِيَدَيْهِ - قَالَ - فَقِيلَ لَهُ مَا لَكَ فَقَالَ إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ لَخَنْدَقًا مِنْ نَارٍ وَهَوْلاً وَأَجْنِحَةً . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ دَنَا مِنِّي لاَخْتَطَفَتْهُ الْمَلاَئِكَةُ عُضْوًا عُضْوًا " . قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لاَ نَدْرِي فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ أَوْ شَىْءٌ بَلَغَهُ { كَلاَّ إِنَّ الإِنْسَانَ لَيَطْغَى }-{ أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَى }-{ إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى }-{ أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى }-{ عَبْدًا إِذَا صَلَّى }-{ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى }-{ أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى }-{ أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى} - يَعْنِي أَبَا جَهْلٍ - { أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى }-{ كَلاَّ لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ }-{ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ }-{ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ }-{ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ }-{ كَلاَّ لاَ تُطِعْهُ} زَادَ عُبَيْدُ اللَّهِ فِي حَدِيثِهِ قَالَ وَأَمَرَهُ بِمَا أَمَرَهُ بِهِ . وَزَادَ ابْنُ عَبْدِ الأَعْلَى فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ يَعْنِي قَوْمَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

68:12 · 96:7 · 96:8 · 96:9 · 96:10 · 96:14 · 96:15 · 96:16 · 96:17 · 96:18 · 96:19 · 96:20

آج 10 میں سے 10 باقی