صحیح مسلم 5022: كتاب صفة القيامة والجنة والنار
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کسی شخص کو ہرگز اس کا عمل نجات نہیں دے گا۔ ایک شخص نے کہا کیا آپؐ کو بھی نہیں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا مجھے بھی نہیں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے لیکن تم سیدھا راستہ اختیار کرو۔ ایک روایت میں (اَنْ یَتَغَمَّدَ نِیَ اللّٰہُ مِنْہُ بِرَحْمَۃٍ کی بجائے) اَنْ یَتَغَمَّدَ نِیَ اللّٰہُ بِرَحْمَۃٍ مِنْہُ وَفَضْلٍ کے الفاظ ہیں۔ مگر اس روایت میں وَلَکِنْ سَدِّدُوا کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ " . قَالَ رَجُلٌ وَلاَ إِيَّاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " وَلاَ إِيَّاىَ إِلاَّ أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ وَلَكِنْ سَدِّدُوا " .وَحَدَّثَنِيهِ يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ " . وَلَمْ يَذْكُرْ " وَلَكِنْ سَدِّدُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی