صحیح مسلم 5049: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں رات کے چاند کی شکل کا ہوگا اور جو اُن کے پیچھے ہوں گے وہ آسمان میں سب سے زیادہ چمکنے والے ستارے کی طرح ہوں گے انہیں نہ پیشاب کی حاجت ہوگی نہ ان کو ’’طبعی حوائج‘‘ کی ضرورت ہوگی اور نہ ناک صاف کرنے کی ضرورت ہوگی اور نہ تھوکنے کی، اور ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک ہوگا اور ان کی انگیٹھیاں عود کی ہوں گی اور ان کی بیویاں بڑی بڑی سیاہ آنکھوں والی ہوں گی اور ان سب (جنتیوں) کے اخلاق ایک جیسے ہوں گے وہ اپنے باپ آدمؑ کی صورت پر ساٹھ ہاتھ قد کے ہوں گے۔ ایک روایت میں (اِنَّ اَوَّلَ زُمْرَۃٍ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ کی بجائے) اَوَّلُ مَنْ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ " . ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالاَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً لاَ يَبُولُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَتْفُلُونَ أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعِينُ أَخْلاَقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي السَّمَاءِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

آج 10 میں سے 10 باقی