صحیح مسلم 5050: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پہلا گروہ میری امت کا جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں رات کے چاند کی شکل کا ہوگا پھر وہ لوگ ان کے پیچھے آئیں گے وہ آسمان میں سب سے زیادہ روشن ستارہ کی شکل پر ہوں گے۔ پھر ان کے بعد وہ جن کے مختلف درجات ہوں گے ان (جنتیوں) کو نہ ’’طبعی حوائج‘‘ کی ضرورت ہوگی نہ پیشاب کی نہ ناک صاف کرنے کی نہ تھوکنے کی ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیاں عود کی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک ہوگا اور ان کے اخلاق ایک جیسے ہونگے اپنے باپ آدمؑ کے قد کے مطابق ساٹھ ہاتھ لمبے۔ ایک روایت میں (خُلُقِ کی بجائے) خَلْقِ کے الفاظ ہیں یعنی وہ سب خلقت میں ایک جیسے ہوں گے اور (عَلَی طُوْلِ اَبِیْھِم کی بجائے) عَلَی صُورَۃِ اَبِیھِم کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَشَدِّ نَجْمٍ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً ثُمَّ هُمْ بَعْدَ ذَلِكَ مَنَازِلُ لاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَبُولُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَبْزُقُونَ أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ أَخْلاَقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى طُولِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا " . قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ . وَقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ عَلَى خَلْقِ رَجُلٍ . وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی