صحیح مسلم 5051: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ پہلا گروہ جنت میں داخل ہوگا ان کی صورتیں چودھویں رات کے چاند کی صورت پر ہوں گی انہیں تھوکنے کی حاجت نہ ہوگی نہ ناک صاف کرنے کی نہ ’’حوائج ضروریہ‘‘ کی۔ اس میں ان کے برتن اور ان کی کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیاں عود کی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک ہوگا ان میں سے ہر ایک کے لئے دو دو بیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں (کی ہڈی) کا گودا ان کے حسن کی وجہ سے گوشت کے نیچے سے نظر آرہا ہوگا۔ ان میں کوئی اختلاف نہ ہوگا نہ بغض ہوگا۔ ان کے دل ایک ہوں گے وہ صبح شام اللہ کی تسبیح کریں گے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَلِجُ الْجَنَّةَ صُوَرُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لاَ يَبْصُقُونَ فِيهَا وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ فِيهَا آنِيَتُهُمْ وَأَمْشَاطُهُمْ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَمَجَامِرُهُمْ مِنَ الأَلُوَّةِ وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ يُرَى مُخُّ سَاقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ مِنَ الْحُسْنِ لاَ اخْتِلاَفَ بَيْنَهُمْ وَلاَ تَبَاغُضَ قُلُوبُهُمْ قَلْبٌ وَاحِدٌ يُسَبِّحُونَ اللَّهَ بُكْرَةً وَعَشِيًّا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها

آج 10 میں سے 10 باقی