صحیح مسلم 5095: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
حضرت عیاض بن حمار مجاشعیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک دن اپنے خطاب میں فرمایا سنو! میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ وہ باتیں جو آج اس نے مجھے سکھائی ہیں وہ تمہیں سکھاؤں جنہیں تم نہیں جانتے۔ ہر وہ مال جو میں نے بندے کو دیا حلال ہے اور یقینا میں نے اپنے سب بندوں کو دین حنیف پر پیدا کیا ہے اور یقینا ان کے پاس شیاطین آئے جنہوں نے انہیں ان کے دین سے ہٹا دیا اور ان پر حرام کر دیا جو میں نے ان پر حلال کیا تھا اور انہوں نے انہیں حکم دیا کہ وہ میرا شریک ٹھہرائیں جس کی میں نے کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یقینا اللہ تعالیٰ نے زمین والوں کی طرف دیکھا تو ان کے عربوں سے بھی ناراض ہوا اور عجمیوں سے بھی سوائے اہل کتاب میں سے رہے سہے لوگ اور فرمایا میں نے تجھے صرف اس لئے بھیجا ہے تاکہ تجھے آزماؤں اور تیرے ذریعہ آزماؤں اور میں نے تجھ پر ایک کتاب اتاری ہے جسے پانی دھو ہی نہیں سکتا اور تو اس کو سوتے بھی اور جاگتے بھی پڑھتا ہے۔ یقینا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں قریش کو بھڑکاؤں تو میں نے کہا اے میرے رب تب تو وہ میرا سر توڑ دیں گے اور اسے روٹی کی طرح کر چھوڑیں گے۔ (اللہ نے) فرمایا ان کو نکال جیسے انہوں نے تجھے نکالا تھا اور ان سے لڑائی کر ہم تیری مدد کریں گے اور تو خرچ کر ہم تجھ پر خرچ کریں گے۔ تو ایک لشکر بھیج ہم اس جیسے پانچ لشکر بھیجیں گے اور تو اپنے اطاعت گزاروں کے ذریعہ نافرمانوں سے لڑائی کر۔ اللہ نے فرمایا جنت والے تین قسم کے ہیں۔ ایک تو وہ بادشاہ جو انصاف کرنے والا، صدقہ کرنے والا اور جسے نیکی کی توفیق دی گئی ہے اور (دوسرا) وہ شخص جو ہر قرابت والے اور ہر مسلمان پر رحم کرنے والا نرم دل ہے۔ اور (تیسرا) وہ شخص جو پاک دامن ہے سوال سے بچنے والا ہے عیال دار ہے۔ آپؐ نے فرمایا آگ والے پانچ قسم کے ہیں (ایک تو) وہ کمزور جو تم میں سے بے عقل اور تمہارے ماتحت ہیں اور اہل و عیال اور مال کے حصول کی طلب نہیں کرتے اور (دوسرا) وہ خیانت کرنے والا جس کی طمع ڈھکی چھپی نہیں اگرچہ وہ بہت معمولی ہو وہ اس کی بھی خیانت کر لیتا ہے اور (تیسرا) وہ شخص جو تیرے اہل و عیال اور تیرے مال کے بارہ میں صبح شام (ہر وقت) تجھے دھوکا دیتا ہے (اور چوتھے نمبر پر) آپؐ نے بخل یا جھوٹ کا ذکر فرمایا اور (پانچویں نمبر پر) بد اخلاق فحش بولنے والے کا ذکر فرمایا۔ ایک روایت میں أَنْفِقْ فَسَنُنْفِقَ عَلَیْکَ کے الفاظ نہیں ہیں اور ایک روایت میں کُلُّ مَالٍ نَحَلْتُہُ عَبْدًا حَلَالٌ کے الفاظ نہیں۔ ایک روایت میں (أَنَّ رَسُوْلَ اللَّہِﷺ قَالَ ذَاتَ یَوْمٍ فِیْ خُطْبَتِہِ کی بجائے) أَنَّ رَسُوْلَ اللَّہِﷺ خَطَبَ ذَاتَ یَوْمٍ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ حضرت عیاض بن حمارؓ جو حضرت مجاشعؓ کے بھائی تھے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک روز ہم میں خطاب فرمانے کے لئے کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔۔۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں مزید یہ ہے کہ یقینًا اللہ نے میری طرف وحی کی کہ تم عاجزی اختیار کرو یہانتک کہ تم میں سے کوئی ایک دوسرے پر فخر نہ کرے اور کوئی دوسرے پر زیادتی نہ کرے اور اس روایت میں (یَبْتَغُوْنَ کی بجائے) یَبْغُوْنَ کے الفاظ ہیں۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے کہا اے ابو عبداللہ! کیا اسی طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا ہاں، اللہ کی قسم! میں نے ان کو زمانہ جاہلیت میں اسی طرح دیکھا ہے اور ایک شخص قبیلہ کی بکریاں چراتا جس کا اسے کوئی صلہ نہ ملتا سوائے ان کی لونڈی کے جس سے وہ تعلق قائم کرتا تھا۔
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارِ بْنِ عُثْمَانَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي غَسَّانَ وَابْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ الْمُجَاشِعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ فِي خُطْبَتِهِ " أَلاَ إِنَّ رَبِّي أَمَرَنِي أَنْ أُعَلِّمَكُمْ مَا جَهِلْتُمْ مِمَّا عَلَّمَنِي يَوْمِي هَذَا كُلُّ مَالٍ نَحَلْتُهُ عَبْدًا حَلاَلٌ وَإِنِّي خَلَقْتُ عِبَادِي حُنَفَاءَ كُلَّهُمْ وَإِنَّهُمْ أَتَتْهُمُ الشَّيَاطِينُ فَاجْتَالَتْهُمْ عَنْ دِينِهِمْ وَحَرَّمَتْ عَلَيْهِمْ مَا أَحْلَلْتُ لَهُمْ وَأَمَرَتْهُمْ أَنْ يُشْرِكُوا بِي مَا لَمْ أُنْزِلْ بِهِ سُلْطَانًا وَإِنَّ اللَّهَ نَظَرَ إِلَى أَهْلِ الأَرْضِ فَمَقَتَهُمْ عَرَبَهُمْ وَعَجَمَهُمْ إِلاَّ بَقَايَا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَقَالَ إِنَّمَا بَعَثْتُكَ لأَبْتَلِيَكَ وَأَبْتَلِيَ بِكَ وَأَنْزَلْتُ عَلَيْكَ كِتَابًا لاَ يَغْسِلُهُ الْمَاءُ تَقْرَؤُهُ نَائِمًا وَيَقْظَانَ وَإِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أُحَرِّقَ قُرَيْشًا فَقُلْتُ رَبِّ إِذًا يَثْلَغُوا رَأْسِي فَيَدَعُوهُ خُبْزَةً قَالَ اسْتَخْرِجْهُمْ كَمَا اسْتَخْرَجُوكَ وَاغْزُهُمْ نُغْزِكَ وَأَنْفِقْ فَسَنُنْفِقَ عَلَيْكَ وَابْعَثْ جَيْشًا نَبْعَثْ خَمْسَةً مِثْلَهُ وَقَاتِلْ بِمَنْ أَطَاعَكَ مَنْ عَصَاكَ . قَالَ وَأَهْلُ الْجَنَّةِ ثَلاَثَةٌ ذُو سُلْطَانٍ مُقْسِطٌ مُتَصَدِّقٌ مُوَفَّقٌ وَرَجُلٌ رَحِيمٌ رَقِيقُ الْقَلْبِ لِكُلِّ ذِي قُرْبَى وَمُسْلِمٍ وَعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ - قَالَ - وَأَهْلُ النَّارِ خَمْسَةٌ الضَّعِيفُ الَّذِي لاَ زَبْرَ لَهُ الَّذِينَ هُمْ فِيكُمْ تَبَعًا لاَ يَتْبَعُونَ أَهْلاً وَلاَ مَالاً وَالْخَائِنُ الَّذِي لاَ يَخْفَى لَهُ طَمَعٌ وَإِنْ دَقَّ إِلاَّ خَانَهُ وَرَجُلٌ لاَ يُصْبِحُ وَلاَ يُمْسِي إِلاَّ وَهُوَ يُخَادِعُكَ عَنْ أَهْلِكَ وَمَالِكَ " . وَذَكَرَ الْبُخْلَ أَوِ الْكَذِبَ " وَالشِّنْظِيرُ الْفَحَّاشُ " . وَلَمْ يَذْكُرْ أَبُو غَسَّانَ فِي حَدِيثِهِ " وَأَنْفِقْ فَسَنُنْفِقَ عَلَيْكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِهِ " كُلُّ مَالٍ نَحَلْتُهُ عَبْدًا حَلاَلٌ " . حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ - صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِيِّ - حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ ذَاتَ يَوْمٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ قَالَ يَحْيَى قَالَ شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا فِي هَذَا الْحَدِيثِ . وَحَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنِ الْحُسَيْنِ عَنْ مَطَرٍ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ أَخِي بَنِي مُجَاشِعٍ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ خَطِيبًا فَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ وَزَادَ فِيهِ " وَإِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَىَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لاَ يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ وَلاَ يَبْغِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ " . وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ " وَهُمْ فِيكُمْ تَبَعًا لاَ يَبْغُونَ أَهْلاً وَلاَ مَالاً " . فَقُلْتُ فَيَكُونُ ذَلِكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ وَاللَّهِ لَقَدْ أَدْرَكْتُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْعَى عَلَى الْحَىِّ مَا بِهِ إِلاَّ وَلِيدَتُهُمْ يَطَؤُهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها