صحیح مسلم 513: كتاب الحيض
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ انصار میں سے ایک شخص کے (گھر کے) پاس سے گزرے۔ آپؐ نے اس کو بُلا بھیجا۔ وہ باہر آیا تو اس کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا کہ شاید ہم نے تمہیں جلدی میں ڈال دیا۔ اس نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا کہ جب تو عجلت میں پڑ جائے یا تمہیں انزال نہ ہو تو تم پر غسل نہیں ہے اور تم پر وضوء ہے۔ ابن بشار نے اِذَا اُعْجِلْتَ یا اُقْحِطْتَ کہا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ ذَكْوَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَخَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَقَالَ " لَعَلَّنَا أَعْجَلْنَاكَ " . قَالَ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " إِذَا أُعْجِلْتَ أَوْ أَقْحَطْتَ فَلاَ غُسْلَ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ الْوُضُوءُ " . وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ " إِذَا أُعْجِلْتَ أَوْ أُقْحِطْتَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی