صحیح مسلم 5146: كتاب الفتن وأشراط الساعة
یُسیربن جابر بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ کوفہ میں سُرخ آندھی آئی تو ایک شخص آیا اس کا تکیہ کلام تھا کہ ’’اے عبد اللہ بن مسعودؓ! قیامت آگئی‘‘ راوی کہتے ہیں وہ (حضرت عبد اللہؓ) سہارا لئے ہوئے تھے بیٹھ گئے اور کہا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ میراث تقسیم نہ ہو گی اور محض مال غنیمت پر خوشی نہ ہوگی پھر انہوں نے اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کیا_ اور اپنے ہاتھ کو شام کی طرف موڑا_ اور کہا کہ اہل اسلام کے مقابل پر دشمن (وہاں) اکٹھے ہوں گے اور مسلمان ان سے لڑنے کے لئے اکٹھے ہوں گے۔ میں نے کہا آپؓ کی مراد رومی ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں اس وقت بہت سخت لڑائی ہوگی مسلمان ایک لشکر کو آگے بھیجیں گے جو مرنے کے لئے آگے بڑھے گا اور بغیر غلبہ کے نہ لوٹے گا۔ وہ لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ ان کے درمیان رات حائل ہو جائے گی پھر یہ بھی اور وہ بھی لوٹ جائیں گے۔ اور کسی کو غلبہ نہ ہوگا اور لشکر (جو لڑائی کے لئے بڑھا تھا) وہ فنا ہو جائے گا۔ پھر مسلمان ایک (اور) لشکر کو مرنے (مارنے) کے لئے آگے بڑھائیں گے۔ وہ واپس نہیں آئے گا سوائے اس کے کہ غالب آجائے وہ لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ رات ان کے درمیان حائل ہوگی پھر یہ بھی اور وہ بھی لوٹ جائیں گے اور کسی کو غلبہ نہ ہوگا اور لشکر (جو لڑائی کے لئے آگے بڑھا تھا) وہ فنا ہو جائے گا پھر مسلمان (اور) لشکر کو مرنے (مارنے) کے لئے آگے بڑھائیں گے وہ واپس نہیں آئے گا سوائے اس کے کہ غالب آجائے وہ لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ شام ہو جائے گی پھر یہ بھی اور وہ بھی لوٹ جائیں گے اور کوئی غالب نہ ہو گا اور یہ لشکر بھی فنا ہو جائے گا۔ جب چوتھا دن ہوگا تو جتنے مسلمان باقی رہ گئے ہوں گے وہ سب آگے بڑھیں گے اس دن اللہ کافروں کو شکست دے گا اور وہ اس طرح قتل کریں گے کہ کسی نے نہ دیکھا ہو گا۔ _ لَا یُرَی مِثْلُھَا کہا یا لَمْ یُرَی مِثْلُھَاکہا _ یہاں تک کہ پرندہ ان کے پہلوؤں سے گذرے گا پھر آگے نہیں بڑھے گا کہ وہ مر کر گرجائے گا اور (جب ایک) باپ کے بیٹے گنیں گے کہ وہ اگر سو تھے تو وہ نہیں پائیں گے سوائے ایک آدمی کے جو ان میں باقی ہے۔ ایسی حالت میں غنیمت سے کیا خوشی ہوگی اور کونسا ترکہ تقسیم کیا جائے گا۔ پھر وہ (مسلمان) اسی حالت میں ہوں گے کہ ایک اور آفت کی خبر سنیں گے جو اس سے بھی بڑی ہوگی۔ انہیں ایک آواز آئے گی کہ دجال ان کے پیچھے ان کے بال بچوں میں ہے۔ یہ سن کر جو کچھ ان کے ہاتھوں میں ہوگا اسے چھوڑ دیں گے اور آگے بڑھیں گے اور دس بہترین گھڑسواروں کو آگے بھیجیں گے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میں ان (کے نام) اور ان کے باپوں کے نام جانتا ہوں اور ان کے گھوڑوں کے رنگ جانتا ہوں اور اس دن وہ روئے زمین کے بہترین سوار ہوں گے یا فرمایا اس دن وہ روئے زمین کے بہترین سواروں میں سے ہوں گے۔ ایک روایت میں (عَنْ یُسَیْرِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ ھَاجَتْ رِیْح ٌ کی بجائے) عَنْ یُسَیْرِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ بْنَ مَسْعُودٍ فَھَبَّتْ رِیْحٌ حَمْرَائُ (سرخ آندھی چلی) کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں عَنْ اُسَیْرِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ کُنْتُ فِیْ بَیْتِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ وَالْبَیْتُ مَلآنَ (گھر لوگوں سے بھرا ہوا تھا) کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ حُجْرٍ - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْعَدَوِيِّ عَنْ يُسَيْرِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ هَاجَتْ رِيحٌ حَمْرَاءُ بِالْكُوفَةِ فَجَاءَ رَجُلٌ لَيْسَ لَهُ هِجِّيرَى إِلاَّ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ جَاءَتِ السَّاعَةُ . قَالَ فَقَعَدَ وَكَانَ مُتَّكِئًا فَقَالَ إِنَّ السَّاعَةَ لاَ تَقُومُ حَتَّى لاَ يُقْسَمَ مِيرَاثٌ وَلاَ يُفْرَحَ بِغَنِيمَةٍ . ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا - وَنَحَّاهَا نَحْوَ الشَّأْمِ - فَقَالَ عَدُوٌّ يَجْمَعُونَ لأَهْلِ الإِسْلاَمِ وَيَجْمَعُ لَهُمْ أَهْلُ الإِسْلاَمِ . قُلْتُ الرُّومَ تَعْنِي قَالَ نَعَمْ وَتَكُونُ عِنْدَ ذَاكُمُ الْقِتَالِ رَدَّةٌ شَدِيدَةٌ فَيَشْتَرِطُ الْمُسْلِمُونَ شُرْطَةً لِلْمَوْتِ لاَ تَرْجِعُ إِلاَّ غَالِبَةً فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى يَحْجُزَ بَيْنَهُمُ اللَّيْلُ فَيَفِيءُ هَؤُلاَءِ وَهَؤُلاَءِ كُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ ثُمَّ يَشْتَرِطُ الْمُسْلِمُونَ شُرْطَةً لِلْمَوْتِ لاَ تَرْجِعُ إِلاَّ غَالِبَةً فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى يَحْجُزَ بَيْنَهُمُ اللَّيْلُ فَيَفِيءُ هَؤُلاَءِ وَهَؤُلاَءِ كُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ ثُمَّ يَشْتَرِطُ الْمُسْلِمُونَ شُرْطَةً لِلْمَوْتِ لاَ تَرْجِعُ إِلاَّ غَالِبَةً فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى يُمْسُوا فَيَفِيءُ هَؤُلاَءِ وَهَؤُلاَءِ كُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الرَّابِعِ نَهَدَ إِلَيْهِمْ بَقِيَّةُ أَهْلِ الإِسْلاَمِ فَيَجْعَلُ اللَّهُ الدَّبْرَةَ عَلَيْهِمْ فَيَقْتُلُونَ مَقْتَلَةً - إِمَّا قَالَ لاَ يُرَى مِثْلُهَا وَإِمَّا قَالَ لَمْ يُرَ مِثْلُهَا - حَتَّى إِنَّ الطَّائِرَ لَيَمُرُّ بِجَنَبَاتِهِمْ فَمَا يُخَلِّفُهُمْ حَتَّى يَخِرَّ مَيْتًا فَيَتَعَادُّ بَنُو الأَبِ كَانُوا مِائَةً فَلاَ يَجِدُونَهُ بَقِيَ مِنْهُمْ إِلاَّ الرَّجُلُ الْوَاحِدُ فَبِأَىِّ غَنِيمَةٍ يُفْرَحُ أَوْ أَىُّ مِيرَاثٍ يُقَاسَمُ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ سَمِعُوا بِبَأْسٍ هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ فَجَاءَهُمُ الصَّرِيخُ إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَلَفَهُمْ فِي ذَرَارِيِّهِمْ فَيَرْفُضُونَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ وَيُقْبِلُونَ فَيَبْعَثُونَ عَشَرَةَ فَوَارِسَ طَلِيعَةً . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لأَعْرِفُ أَسْمَاءَهُمْ وَأَسْمَاءَ آبَائِهِمْ وَأَلْوَانَ خُيُولِهِمْ هُمْ خَيْرُ فَوَارِسَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ يَوْمَئِذٍ أَوْ مِنْ خَيْرِ فَوَارِسَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ يَوْمَئِذٍ " . قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ أُسَيْرِ بْنِ جَابِرٍ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ يُسَيْرِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ مَسْعُودٍ فَهَبَّتْ رِيحٌ حَمْرَاءُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ . وَحَدِيثُ ابْنُ عُلَيَّةَ أَتَمُّ وَأَشْبَعُ .وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ - حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ - يَعْنِي ابْنَ هِلاَلٍ - عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أُسَيْرِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ كُنْتُ فِي بَيْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَالْبَيْتُ مَلآنُ - قَالَ - فَهَاجَتْ رِيحٌ حَمْرَاءُ بِالْكُوفَةِ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة