صحیح مسلم 5149: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت ابو سریحہؓ حضرت حذیفہ بن اسیدؓ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ بالا خانہ میں تھے اور ہم آپؐ سے نیچے تھے۔ آپؐ نے ہماری طرف جھانکا اور فرمایا تم کیا باتیں کر رہے ہو؟ ہم نے عرض کیا اس گھڑی کے بارہ میں۔ آپؐ نے فرمایا وہ گھڑی نہیں ہوگی یہانتک کہ دس نشانیاں ظاہر نہ ہو جائیں: مشرق میں زمین کا دھنسنا اور مغرب میں زمین کا دھنسنا اور جزیرہ عرب میں زمین کا دھنسنا اور دھواں، اور دجال، اور دابۃ الارض، اور یاجوج ماجوج، اور سورج کا اپنے مغرب سے نکلنا اور ایک آگ جو عدن کے ایک دور کے زیریں علاقہ سے نکلے گی جو لوگوں کو ہانک کر لے جائے گی۔ ایک روایت میں راوی نبیﷺ کا ذکر نہیں کرتے۔ اور دونوں میں سے ایک راوی بیان کرتے ہیں کہ دسواں نشان عیسیٰ بن مریمﷺ کا نزول ہے اور دوسرے راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک آندھی جو لوگوں کو سمندر میں پھینک دے گی۔ ایک اور روایت میں (کانَ النَّبِیُّﷺ فِیْ غُرْفَۃٍ وَنَحْنُ اَسْفَلَ مِنْہُ کی بجائے) کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ فِیْ غُرْفَۃٍ وَنَحْنُ تَحْتَھَا نَتَحَدَّثُ کے الفاظ ہیں۔ اس روایت میں شعبہ بیان کرتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے کہا کہ وہ (آگ) اترے گی ان کے ساتھ ہی جہاں وہ اتریں گے اور ان کے ساتھ ہی قیلولہ کرے گی جہاں وہ قیلولہ کریں گے۔ ایک اور روایت میں حضرت ابی سریحہؓ سے مروی ہے مگر وہ اسے مرفوع بیان نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ایک کہتا ہے کہ نزول عیسیٰ بن مریم اور دوسرا کہتا ہے کہ ایک آندھی جو اُن کو سمندر میں پھینک دے گی اور ایک روایت میں قَالَ کُنَّا نَتَحَدَّثُ فَاَشْرَفَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہﷺ کے الفاظ ہیں اور ایک اور روایت میں ہے کہ دسواں (نشان) نزول عیسیٰ بن مریم ہے۔ (راوی) شعبہ کہتے ہیں کہ عبد العزیز نے اس روایت کو مرفوع بیان نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي غُرْفَةٍ وَنَحْنُ أَسْفَلَ مِنْهُ فَاطَّلَعَ إِلَيْنَا فَقَالَ " مَا تَذْكُرُونَ " . قُلْنَا السَّاعَةَ . قَالَ " إِنَّ السَّاعَةَ لاَ تَكُونُ حَتَّى تَكُونَ عَشْرُ آيَاتٍ خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَالدُّخَانُ وَالدَّجَّالُ وَدَابَّةُ الأَرْضِ وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قُعْرَةِ عَدَنٍ تَرْحَلُ النَّاسَ " . قَالَ شُعْبَةُ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ . مِثْلَ ذَلِكَ لاَ يَذْكُرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ أَحَدُهُمَا فِي الْعَاشِرَةِ نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ صلى الله عليه وسلم . وَقَالَ الآخَرُ وَرِيحٌ تُلْقِي النَّاسَ فِي الْبَحْرِ . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غُرْفَةٍ وَنَحْنُ تَحْتَهَا نَتَحَدَّثُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ . قَالَ شُعْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ تَنْزِلُ مَعَهُمْ إِذَا نَزَلُوا وَتَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا . قَالَ شُعْبَةُ وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ قَالَ أَحَدُ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَقَالَ الآخَرُ رِيحٌ تُلْقِيهِمْ فِي الْبَحْرِ .وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فُرَاتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ فَأَشْرَفَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . بِنَحْوِ حَدِيثِ مُعَاذٍ وَابْنِ جَعْفَرٍ . وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ بِنَحْوِهِ قَالَ وَالْعَاشِرَةُ نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ . قَالَ شُعْبَةُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی