صحیح مسلم 518: كتاب الحيض

حضرت ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ اس بارہ میں مہاجرین اور انصار کے ایک گروہ میں اختلاف ہے۔ انصار کہتے کہ غسل واجب نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ منی اچھل کر نکلے یا انزال ہو۔ مہاجرین کہتے کہ جب اختلاط ہو تو غسل واجب ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ ابو موسیٰ نے کہا کہ میں تمہیں الجھن سے نکالتا ہوں۔ پس میں اٹھا اور حضرت عائشہؓ کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت چاہی۔ مجھے اجازت دی گئی۔ میں نے آپؓ سے عرض کیا اے اُمی یا اے امّ المؤمنین! میں چاہتا ہوں کہ ایک چیز کے بارہ میں آپ سے پوچھوں لیکن میں آپ سے شرم محسوس کرتا ہوں۔ آپؓ نے فرمایا کہ تم اس بات کے پوچھنے سے مجھ سے مت شرماؤ جس کے بارہ میں تم اپنی اس ماں سے پوچھ سکتے ہو جس نے تمہیں جنا ہے اور میں تمہاری ماں ہوں۔ میں نے عرض کیا کیا چیز غسل واجب کرتی ہے؟ آپؓ نے فرمایا کہ تم نے ایک باخبر سے سوال پوچھا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب آدمی عورت سے ازدواجی تعلقات قائم کرے تو غُسل واجب ہوگیا۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى - وَهَذَا حَدِيثُهُ - حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ قَالَ - وَلاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ - عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ اخْتَلَفَ فِي ذَلِكَ رَهْطٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ فَقَالَ الأَنْصَارِيُّونَ لاَ يَجِبُ الْغُسْلُ إِلاَّ مِنَ الدَّفْقِ أَوْ مِنَ الْمَاءِ . وَقَالَ الْمُهَاجِرُونَ بَلْ إِذَا خَالَطَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ . قَالَ قَالَ أَبُو مُوسَى فَأَنَا أَشْفِيكُمْ مِنْ ذَلِكَ . فَقُمْتُ فَاسْتَأْذَنْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَأُذِنَ لِي فَقُلْتُ لَهَا يَا أُمَّاهْ - أَوْ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ - إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْ شَىْءٍ وَإِنِّي أَسْتَحْيِيكِ . فَقَالَتْ لاَ تَسْتَحْيِي أَنْ تَسْأَلَنِي عَمَّا كُنْتَ سَائِلاً عَنْهُ أُمَّكَ الَّتِي وَلَدَتْكَ فَإِنَّمَا أَنَا أُمُّكَ . قُلْتُ فَمَا يُوجِبُ الْغُسْلَ قَالَتْ عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَمَسَّ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: كتاب الحيض

آج 10 میں سے 10 باقی