صحیح مسلم 5185: كتاب الفتن وأشراط الساعة
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا تم نے کسی ایسے شہر کے بارہ میں سنا ہے جس کے ایک طرف خشکی ہو اور ایک طرف سمندر ہو؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ ؐ! آپؐ نے فرمایا وہ گھڑی قائم نہیں ہوگی یہانتک کہ اس سے بنی اسحاق کے ستر ہزار افراد جنگ نہ کریں۔ جب وہ اس (شہر) کے پاس آئیں گے، وہ پڑاؤ کریں گے اور وہ نہ کسی ہتھیار سے لڑیں گے اور نہ ہی تیر چلائیں گے۔ وہ کہیں گے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے تو اس کی ایک طرف گر جائے گی _(راوی) ثور کہتے ہیں کہ مجھے اس بارہ میں علم نہیں سوائے اس کے کہ راوی نے کہا جو (طرف) سمندر میں ہے_ پھر وہ دوسری دفعہ کہیں گے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے تو اس کی دوسری طرف گر جائے گی۔ پھر وہ تیسری دفعہ کہیں گے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے تو وہ ان کے لئے کھول دیا جائے گا وہ اس میں داخل ہوں گے اور غنیمتیں حاصل کریں گے ابھی وہ غنیمتیں تقسیم کر رہے ہوں گے کہ ان کے پاس ایک چلاّنے والا آئے گا اور کہے گا کہ دجال کا خروج ہوگیا ہے اس پر وہ ہر چیز کو چھوڑ دیں گے اور واپس لوٹ جائیں گے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ - عَنْ ثَوْرٍ - وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ الدِّيلِيُّ - عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَمِعْتُمْ بِمَدِينَةٍ جَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَرِّ وَجَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَحْرِ " . قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَغْزُوَهَا سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ بَنِي إِسْحَاقَ فَإِذَا جَاءُوهَا نَزَلُوا فَلَمْ يُقَاتِلُوا بِسِلاَحٍ وَلَمْ يَرْمُوا بِسَهْمٍ قَالُوا لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ . فَيَسْقُطُ أَحَدُ جَانِبَيْهَا " . قَالَ ثَوْرٌ لاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ قَالَ " الَّذِي فِي الْبَحْرِ ثُمَّ يَقُولُوا الثَّانِيَةَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ . فَيَسْقُطُ جَانِبُهَا الآخَرُ ثُمَّ يَقُولُوا الثَّالِثَةَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ . فَيُفَرَّجُ لَهُمْ فَيَدْخُلُوهَا فَيَغْنَمُوا فَبَيْنَمَا هُمْ يَقْتَسِمُونَ الْمَغَانِمَ إِذْ جَاءَهُمُ الصَّرِيخُ فَقَالَ إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ . فَيَتْرُكُونَ كُلَّ شَىْءٍ وَيَرْجِعُونَ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ الدِّيلِيُّ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة