صحیح مسلم 5192: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت عبد اللہ (ابن مسعودؓ) بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے اور ہم کچھ بچوں کے پاس سے گذرے، ان میں ابن صیاد بھی تھا بچے تو بھاگ گئے اور ابن صیاد بیٹھا رہا گویا رسول اللہﷺ نے اس بات کو ناپسند فرمایا پھر نبیﷺ نے اسے فرمایا تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں تو اس نے کہا نہیں بلکہ آپؐ گواہی دیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ اس پر حضرت عمرؓ بن خطاب نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اجازت دیں کہ میں اسے قتل کروں مگر رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر یہ وہ (دجال) ہے جو تم سمجھ رہے ہو تو تم اسے قتل نہیں کر سکو گے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِعُثْمَانَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَرَرْنَا بِصِبْيَانٍ فِيهِمُ ابْنُ صَيَّادٍ فَفَرَّ الصِّبْيَانُ وَجَلَسَ ابْنُ صَيَّادٍ فَكَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَرِهَ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَرِبَتْ يَدَاكَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ " . فَقَالَ لاَ . بَلْ تَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ذَرْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ حَتَّى أَقْتُلَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنْ يَكُنِ الَّذِي تَرَى فَلَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی