صحیح مسلم 5193: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ساتھ جا رہے تھے کہ آپﷺ ابن صیاد کے پاس سے گزرے۔ رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا میں نے تجھ سے کچھ چھپایا ہے۔ (بتاؤ تو وہ کیا ہے؟) تو اس نے کہا دُخ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا دور ہو جا تو اپنی قدر میں بڑھ نہیں سکے گا۔ اس پر حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے چھوڑ دو اگر یہ وہ ہے جس کا تمہیں ڈر ہے تو تم اسے قتل نہیں کر سکو گے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا نَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَمَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا " . فَقَالَ دُخٌّ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ " . فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهُ فَإِنْ يَكُنِ الَّذِي تَخَافُ لَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی