صحیح مسلم 5194: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت ابو سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ مدینہ کے کسی رستہ پر رسول اللہﷺ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ کی اس (ابن صیاد) سے ملاقات ہوئی رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے کہا کیا آپؐ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا میں اللہ پر اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر ایمان لا تا ہوں _ تمہیں کیا نظر آرہا ہے؟ اس نے کہا میں پانی پر ایک عرش دیکھتا ہوں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تو ابلیس کا عرش پانی پر دیکھ رہا ہے _ تو اور کیا دیکھ رہا ہے؟ اس نے کہا میں دو سچوں اور ایک جھوٹے کو یا دو جھوٹوں اور ایک سچے کو دیکھ رہا ہوں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اس پر (معاملہ) مشتبہ ہو گیا ہے اسے چھوڑ دو۔ ایک روایت حضرت جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ ابن صائد سے ملے اور آپؐ کے ساتھ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ بھی تھے اور ابن صائد کچھ بچوں کے ساتھ تھا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ لَقِيَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ " . فَقَالَ هُوَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " آمَنْتُ بِاللَّهِ وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ مَا تَرَى " . قَالَ أَرَى عَرْشًا عَلَى الْمَاءِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَرَى عَرْشَ إِبْلِيسَ عَلَى الْبَحْرِ وَمَا تَرَى " . قَالَ أَرَى صَادِقَيْنِ وَكَاذِبًا أَوْ كَاذِبَيْنِ وَصَادِقًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لُبِسَ عَلَيْهِ دَعُوهُ " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَقِيَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ابْنَ صَائِدٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَابْنُ صَائِدٍ مَعَ الْغِلْمَانِ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ الْجُرَيْرِيِّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی