صحیح مسلم 5195: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ میں ابن صائد کے ساتھ مکہ کی طرف چلا تو اس نے مجھے کہا سنو! میں لوگوں سے ملا ہوں تو وہ سمجھتے ہیں کہ میں دجال ہوں۔ کیا تم نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ اس کی اولاد نہیں ہوگی؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں اس نے کہا میری تو اولاد ہے کیا تم نے رسول اللہﷺ کو فرماتے نہیں سنا کہ وہ مدینہ اور مکہ میں داخل نہیں ہوگا؟ میں نے کہا ہاں اس نے کہا میں تو مدینہ میں پیدا ہوا ہوں اور یہ میں مکہ جا رہا ہوں۔ وہ کہتے ہیں پھر اپنی گفتگو کے آخر میں اس نے کہا اللہ کی قسم مجھے اس کی جائے پیدائش اس کے مکان کا علم ہے اور یہ کہ وہ کہاں ہے۔ وہ (راوی) کہتے ہیں اس نے (معاملہ) مجھ پر مشتبہ کر دیا۔

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ صَحِبْتُ ابْنَ صَائِدٍ إِلَى مَكَّةَ فَقَالَ لِي أَمَا قَدْ لَقِيتُ مِنَ النَّاسِ يَزْعُمُونَ أَنِّي الدَّجَّالُ أَلَسْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّهُ لاَ يُولَدُ لَهُ " . قَالَ قُلْتُ بَلَى . قَالَ فَقَدْ وُلِدَ لِي . أَوَلَيْسَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ وَلاَ مَكَّةَ " . قُلْتُ بَلَى . قَالَ فَقَدْ وُلِدْتُ بِالْمَدِينَةِ وَهَذَا أَنَا أُرِيدُ مَكَّةَ - قَالَ - ثُمَّ قَالَ لِي فِي آخِرِ قَوْلِهِ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْلَمُ مَوْلِدَهُ وَمَكَانَهُ وَأَيْنَ هُوَ . قَالَ فَلَبَسَنِي .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

  • ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم: اردو
  • اَلْحق مباحثہ لدھیانہ: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی