صحیح مسلم 5196: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ ابن صائد نے مجھے کہا _ اور مجھے اس سے شرم محسوس ہوئی اور میں دوسرے لوگوں کو تو معذور سمجھتا ہوں _ کہ اے محمدﷺ کے اصحاب ! میرے اور تمہارے درمیان کیا (جھگڑا) ہے؟ کیا اللہ کے نبیؐ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ (دجال) یہودی ہے؟ اور میں تو مسلمان ہو چکا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا تھا کہ اس کی تو اولاد نہ ہوگی اور میری اولاد ہے اور آپؐ نے فرمایا تھا کہ اللہ نے اس پر مکہ (میں داخلہ) حرام کیا ہے اور میں نے تو حج کیا ہوا ہے۔ وہ کہتے ہیں وہ باتیں کرتا رہا حتی کہ قریب تھا کہ اس کی بات مجھ میں اثر کر جائے۔ وہ کہتے ہیں پھر اس نے انہیں کہا سنو ! اللہ کی قسم مجھے علم ہے کہ اب وہ (دجال) کہاں ہے اور میں اس کے باپ اور اس کی ماں کو جانتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں اس سے کہا گیا کیا تمہیں یہ بات خوش کرتی ہے کہ تم ہی وہ شخص ہو؟ وہ کہتے ہیں اس پر اس نے کہا اگر میرے سامنے پیش کیا جائے تو میں ناپسند نہ کروں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ لِيَ ابْنُ صَائِدٍ وَأَخَذَتْنِي مِنْهُ ذَمَامَةٌ هَذَا عَذَرْتُ النَّاسَ مَا لِي وَلَكُمْ يَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ أَلَمْ يَقُلْ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهُ يَهُودِيٌّ " . وَقَدْ أَسْلَمْتُ . قَالَ " وَلاَ يُولَدُ لَهُ " . وَقَدْ وُلِدَ لِي . وَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْهِ مَكَّةَ " . وَقَدْ حَجَجْتُ . قَالَ فَمَا زَالَ حَتَّى كَادَ أَنْ يَأْخُذَ فِيَّ قَوْلُهُ . قَالَ فَقَالَ لَهُ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْلَمُ الآنَ حَيْثُ هُوَ وَأَعْرِفُ أَبَاهُ وَأُمَّهُ . قَالَ وَقِيلَ لَهُ أَيَسُرُّكَ أَنَّكَ ذَاكَ الرَّجُلُ قَالَ فَقَالَ لَوْ عُرِضَ عَلَىَّ مَا كَرِهْتُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی