صحیح مسلم 5197: كتاب الفتن وأشراط الساعة

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم حج یا کہا عمرہ کے لئے نکلے اور ہمارے ساتھ ابن صائد بھی تھا۔ وہ کہتے ہیں ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو لوگ ادھر ادھر بکھر گئے صرف میں اور وہ باقی رہ گئے اور میں اس سے بہت زیادہ ڈرا اس وجہ سے جو اس کے بارہ میں کہا جاتا تھا۔ وہ کہتے ہیں وہ اپنا سامان لایا اور میرے سامان کے ساتھ رکھ دیا۔ میں نے کہا گرمی بہت ہے۔ کیوں نہ تم اسے اس درخت کے نیچے رکھ دو۔ وہ کہتے ہیں اس نے ایسا ہی کیا۔ پھر ہمیں کچھ بکریاں دکھائی دیں۔ وہ گیا اور وہ (دودھ کا) بڑا پیالہ لایا اور کہا اے ابو سعید! پیو تو میں نے کہا گرمی بہت زیادہ ہے اور دودھ بہت گرم ہے _ وجہ صرف یہ تھی کہ میں اس کے ہاتھ سے پینے یا کہا اس کے ہاتھ سے لینے کو ناپسند کرتا تھا _ اس پر اس نے کہا ابو سعید میں چاہتا ہوں کہ ایک رسی لوں اسے ایک درخت سے لٹکا دوں پھر ان باتوں کی وجہ سے جو لوگ میرے بارہ میں کرتے ہیں اپنے آپ کو پھانسی دے دوں۔ اے ابو سعید! رسول اللہﷺ کی حدیث کسی سے مخفی ہو تو تم سے اے انصار کے گروہ! مخفی نہیں ہے۔ کیا آپ سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہﷺ کی حدیث نہیں جانتے؟ کیا ایسا نہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا وہ (دجال) کافر ہوگا اور میں تو مسلمان ہوں؟ کیا ایسا نہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا وہ بانجھ ہوگا اس کی اولاد نہیں ہوگی اور میں مدینہ میں اپنی اولاد چھوڑ کر آیا ہوں۔ کیا رسول اللہﷺ نے نہیں فرمایا کہ وہ مدینہ اور مکہ میں داخل نہیں ہو گا اور میں مدینہ سے آیا ہوں اور مکہ جا رہا ہوں۔ حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں قریب تھا کہ میں اس کا عذر قبول کرلوں پھر اس نے کہا اللہ کی قسم یقینا میں اسے (دجال کو) جانتا ہوں اور اس کی جائے پیدائش کو بھی جانتا ہوں اور یہ بھی کہ اب وہ کہاں ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے اسے کہا باقی سارا دن تیرے لئے خرابی ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ أَخْبَرَنِي الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ خَرَجْنَا حُجَّاجًا أَوْ عُمَّارًا وَمَعَنَا ابْنُ صَائِدٍ - قَالَ - فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً فَتَفَرَّقَ النَّاسُ وَبَقِيتُ أَنَا وَهُوَ فَاسْتَوْحَشْتُ مِنْهُ وَحْشَةً شَدِيدَةً مِمَّا يُقَالُ عَلَيْهِ - قَالَ - وَجَاءَ بِمَتَاعِهِ فَوَضَعَهُ مَعَ مَتَاعِي . فَقُلْتُ إِنَّ الْحَرَّ شَدِيدٌ فَلَوْ وَضَعْتَهُ تَحْتَ تِلْكَ الشَّجَرَةِ - قَالَ - فَفَعَلَ - قَالَ - فَرُفِعَتْ لَنَا غَنَمٌ فَانْطَلَقَ فَجَاءَ بِعُسٍّ فَقَالَ اشْرَبْ أَبَا سَعِيدٍ . فَقُلْتُ إِنَّ الْحَرَّ شَدِيدٌ وَاللَّبَنُ حَارٌّ . مَا بِي إِلاَّ أَنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَشْرَبَ عَنْ يَدِهِ - أَوْ قَالَ آخُذَ عَنْ يَدِهِ - فَقَالَ أَبَا سَعِيدٍ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آخُذَ حَبْلاً فَأُعَلِّقَهُ بِشَجَرَةٍ ثُمَّ أَخْتَنِقَ مِمَّا يَقُولُ لِيَ النَّاسُ يَا أَبَا سَعِيدٍ مَنْ خَفِيَ عَلَيْهِ حَدِيثُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا خَفِيَ عَلَيْكُمْ مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَلَسْتَ مِنْ أَعْلَمِ النَّاسِ بِحَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هُوَ كَافِرٌ " . وَأَنَا مُسْلِمٌ أَوَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هُوَ عَقِيمٌ لاَ يُولَدُ لَهُ " . وَقَدْ تَرَكْتُ وَلَدِي بِالْمَدِينَةِ أَوَ لَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ وَلاَ مَكَّةَ " . وَقَدْ أَقْبَلْتُ مِنَ الْمَدِينَةِ وَأَنَا أُرِيدُ مَكَّةَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ حَتَّى كِدْتُ أَنْ أَعْذِرَهُ . ثُمَّ قَالَ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْرِفُهُ وَأَعْرِفُ مَوْلِدَهُ وَأَيْنَ هُوَ الآنَ . قَالَ قُلْتُ لَهُ تَبًّا لَكَ سَائِرَ الْيَوْمِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی