صحیح مسلم 5201: كتاب الفتن وأشراط الساعة
سالم بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے انہیں بتایا کہ حضرت عمرؓ بن خطاب رسول اللہﷺ کے ہمراہ کچھ آدمیوں کے ساتھ ابن صیاد کی طرف گئے یہاں تک کہ آپؐ نے اسے بنی مغالہ کے ایک قلعہ کے پاس بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پایا۔ ابن صیاد ان دنوں بلوغت کے قریب تھا اس وقت اسے پتہ نہ چلا یہاں تک کہ رسول اللہﷺ نے اس کی پیٹھ پر اپنا ہاتھ مارا پھر رسول اللہﷺ نے ابن صیاد سے فرمایا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ ابن صیاد نے آپؐ کی طرف دیکھا اور کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؐ امیوں کے رسول ہیں۔ اس پر ابن صیاد نے رسول اللہﷺ سے کہا کیا آپؐ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو رسول اللہﷺ نے اسے نظر انداز فرمایا۔ اور فرمایا میں اللہ اور اس کے (سب) رسولوں پر ایمان لاتا ہوں۔ پھر رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا تم کیا دیکھتے ہو؟ تو ابن صیاد نے کہا کہ میرے پاس سچی اور جھوٹی (دونوں طرح کی) خبریں آتی ہیں تو رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا معاملہ تجھ پر مشتبہ ہو گیا ہے۔ پھر رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا میں نے تجھ سے کچھ چھپایا ہے تو ابنِ صیاد نے کہا وہ دُخ ہے تو رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا دُور ہو، تیری قدر نہیں بڑھے گی۔ اس پر حضرت عمرؓ بن خطاب نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر تو یہ وہی ہے تو تمہیں اس پر غلبہ نہ دیا جائے گا اور اگر یہ وہ نہیں ہے تو اس کے قتل میں تمہارے لئے کوئی خیر نہیں۔ سالم بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا اس کے (کچھ عرصہ) کے بعد رسول اللہﷺ اور حضرت ابی بن کعبؓ انصاری کھجوروں کے باغ کی طرف گئے جس میں ابن صیاد تھا یہاں تک کہ جب رسول اللہﷺ کھجوروں کے اس باغ میں داخل ہوئے تو آپؐ کھجوروں کے تنوں کی اوٹ میں ہونے لگے اور دبے پاؤں گئے تا کہ ابن صیاد کی کوئی باتیں سنیں قبل اس کے کہ ابن صیاد آپؐ کو دیکھ پائے تو رسول اللہﷺ نے اسے دیکھ لیا اور وہ کمبل لئے لیٹا ہوا تھا جس کے اندر سے کچھ مبہم سی آواز آرہی تھی۔ ابن صیاد کی ماں نے رسول اللہﷺ کو دیکھ لیا جبکہ آپؐ کھجور کے درختوں کی اوٹ میں تھے۔ اس نے ابن صیاد سے کہا اے صاف! _ یہ ابن صیاد کا نام تھا _ یہ محمد (ﷺ) ہیں۔ یہ سنتے ہی ابن صیاد اچھل پڑا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر یہ اسے چھوڑ دیتی تو حقیقت حال واضح ہو جاتی۔ سالم کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی ثناء بیان کی جس کا وہ اہل ہے۔ پھر دجال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا میں تمہیں اس سے ڈراتا ہوں، ہر نبی نے اپنی قوم کو اس سے خبردار کیا ہے، نوحؑ نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا، لیکن میں تمہیں اس بارے میں ایک بات بتائے دیتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی یہ جان لو کہ وہ یک چشم ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ یک چشم نہیں ہے۔ ایک روایت میں ہے ابن شہاب کہتے ہیں عمر بن ثابت انصاری نے مجھے بتایا کہ ان کو رسول اللہﷺ کے ایک صحابیؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے ایک دن لوگوں کو دجال سے ہوشیار کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہے۔ جسے ہر وہ شخص جسے اس کا عمل ناپسند ہے پڑھ لے گا یا (فرمایا) اسے ہر مومن پڑھ لے گا اور فرمایا جان لو کہ تم میں سے کوئی اپنے رب عزّوجل کو نہیں دیکھے گا یہاں تک کہ وہ مر جائے۔ ایک اور روایت میں ابن شہاب سے مروی ہے کہ سالم بن عبداللہ نے مجھے بتایا کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا رسول اللہﷺ باہر تشریف لے گئے آپؐ کے ساتھ کچھ صحابہؓ تھے جن میں حضرت عمر بن خطابؓ بھی تھے یہاں تک کہ انہوں نے ابن صیاد کو پایا جو ایسا نوجوان تھا جو بلوغت کی عمر کے قریب تھا اور وہ بنی معاویہ کے قلعہ کے پاس بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔ اور ’’لَوْ تَرَکَتْہُ بَیَّنَ‘‘ کے بارے میں (راوی) کہتے ہیں کہ اس سے مراد ہے کہ اگر اس کی ماں اس کو چھوڑ دیتی (یعنی رسول کریمﷺ کی تشریف آوری سے آگاہ نہ کرتی) تو اس (ابن صیاد) کا معاملہ واضح ہو جاتا۔ ایک اور روایت حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے صحابہؓ کے ساتھ جن میں عمر بن خطابؓ بھی تھے ابن صیاد کے پاس سے گذرے اور وہ بنی مغالہ کے قلعہ کے پاس بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا وہ لڑکا ہی تھا۔۔۔ مگر اس روایت میں حضرت ابی بن کعبؓ کا رسول اللہﷺ کے ساتھ کھجوروں کے باغ میں جانے کا ذکر نہیں۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ انْطَلَقَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ قِبَلَ ابْنِ صَيَّادٍ حَتَّى وَجَدَهُ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ عِنْدَ أُطُمِ بَنِي مَغَالَةَ وَقَدْ قَارَبَ ابْنُ صَيَّادٍ يَوْمَئِذٍ الْحُلُمَ فَلَمْ يَشْعُرْ حَتَّى ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ظَهْرَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاِبْنِ صَيَّادٍ " أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ " . فَنَظَرَ إِلَيْهِ ابْنُ صَيَّادٍ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ الأُمِّيِّينَ . فَقَالَ ابْنُ صَيَّادٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَرَفَضَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ " آمَنْتُ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ " . ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَاذَا تَرَى " . قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ يَأْتِينِي صَادِقٌ وَكَاذِبٌ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خُلِّطَ عَلَيْكَ الأَمْرُ " . ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا " . فَقَالَ ابْنُ صَيَّادٍ " هُوَ الدُّخُّ " . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ " . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ذَرْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَضْرِبْ عُنُقَهُ . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنْ يَكُنْهُ فَلَنْ تُسَلَّطَ عَلَيْهِ وَإِنْ لَمْ يَكُنْهُ فَلاَ خَيْرَ لَكَ فِي قَتْلِهِ " . وَقَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ انْطَلَقَ بَعْدَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ الأَنْصَارِيُّ إِلَى النَّخْلِ الَّتِي فِيهَا ابْنُ صَيَّادٍ حَتَّى إِذَا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم النَّخْلَ طَفِقَ يَتَّقِي بِجُذُوعِ النَّخْلِ وَهُوَ يَخْتِلُ أَنْ يَسْمَعَ مِنِ ابْنِ صَيَّادٍ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ يَرَاهُ ابْنُ صَيَّادٍ فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى فِرَاشٍ فِي قَطِيفَةٍ لَهُ فِيهَا زَمْزَمَةٌ فَرَأَتْ أُمُّ ابْنِ صَيَّادٍ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَتَّقِي بِجُذُوعِ النَّخْلِ فَقَالَتْ لاِبْنِ صَيَّادٍ يَا صَافِ - وَهُوَ اسْمُ ابْنِ صَيَّادٍ - هَذَا مُحَمَّدٌ . فَثَارَ ابْنُ صَيَّادٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ تَرَكَتْهُ بَيَّنَ " . قَالَ سَالِمٌ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّاسِ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ ذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ " إِنِّي لأُنْذِرُكُمُوهُ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلاَّ وَقَدْ أَنْذَرَهُ قَوْمَهُ لَقَدْ أَنْذَرَهُ نُوحٌ قَوْمَهُ وَلَكِنْ أَقُولُ لَكُمْ فِيهِ قَوْلاً لَمْ يَقُلْهُ نَبِيٌّ لِقَوْمِهِ تَعَلَّمُوا أَنَّهُ أَعْوَرُ وَأَنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَيْسَ بِأَعْوَرَ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيُّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ حَذَّرَ النَّاسَ الدَّجَّالَ " إِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ مَنْ كَرِهَ عَمَلَهُ أَوْ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ " . وَقَالَ " تَعَلَّمُوا أَنَّهُ لَنْ يَرَى أَحَدٌ مِنْكُمْ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى يَمُوتَ " . حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّالله عليه وسلم وَمَعَهُ رَهْطٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتَّى وَجَدَ ابْنَ صَيَّادٍ غُلاَمًا قَدْ نَاهَزَ الْحُلُمَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ عِنْدَ أُطُمِ بَنِي مُعَاوِيَةَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ إِلَى مُنْتَهَى حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ وَفِي الْحَدِيثِ عَنْ يَعْقُوبَ قَالَ قَالَ أُبَىٌّ - يَعْنِي فِي قَوْلِهِ لَوْ تَرَكَتْهُ بَيَّنَ - قَالَ لَوْ تَرَكَتْهُ أُمُّهُ بَيَّنَ أَمْرَهُ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ عِنْدَ أُطُمِ بَنِي مَغَالَةَ وَهُوَ غُلاَمٌ . بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ وَصَالِحٍ غَيْرَ أَنَّ عَبْدَ بْنَ حُمَيْدٍ لَمْ يَذْكُرْ حَدِيثَ ابْنِ عُمَرَ فِي انْطِلاَقِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَعَ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَى النَّخْلِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة
مربوط حوالہ جات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
- اَلْحق مباحثہ لدھیانہ: اردو
خلفاء کی کتب
- تفسیر کبیر (جلد ۶): اردو
- ہستی باری تعالیٰ: اردو
قرآن کریم کی آیات
17:86