صحیح مسلم 5202: كتاب الفتن وأشراط الساعة

نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ مدینہ کے ایک رستہ میں ابن صائد سے ملے اور اسے کوئی ایسی بات کہہ دی جس نے اسے ناراض کردیا اور وہ اتنا غصہ میں آیا کہ اس نے رستہ بند کر دیا۔ پھر حضرت ابن عمرؓ حضرت حفصہؓ کے پاس آئے اور انہیں یہ بات پہنچ چکی تھی تو انہوں نے ان (حضرت ابن عمرؓ) سے کہا اللہ تم پر رحم کرے تم ابن صائد سے کیا چاہتے تھے؟ کیا تمہیں علم نہیں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ وہ اس غصہ کی وجہ سے جو اسے مشتعل کرے باہر نکلے گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ لَقِيَ ابْنُ عُمَرَ ابْنَ صَائِدٍ فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ قَوْلاً أَغْضَبَهُ فَانْتَفَخَ حَتَّى مَلأَ السِّكَّةَ فَدَخَلَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى حَفْصَةَ وَقَدْ بَلَغَهَا فَقَالَتْ لَهُ رَحِمَكَ اللَّهُ مَا أَرَدْتَ مِنِ ابْنِ صَائِدٍ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا يَخْرُجُ مِنْ غَضْبَةٍ يَغْضَبُهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی