صحیح مسلم 5211: كتاب الفتن وأشراط الساعة

ربعی بن حراش بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عقبہ بن عمرو ابو مسعود انصاریؓ کے ساتھ حضرت حذیفہؓ بن یمان کے پاس گیا تو حضرت عُقبہؓ نے ان سے کہا مجھے بتائیے جو آپ نے رسول اللہﷺ سے دجال کے بارہ میں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دجال نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی اور وہ جسے لوگ پانی دیکھیں گے وہ جلا دینے والی آگ ہوگی اور جسے لوگ آگ دیکھیں گے وہ ٹھنڈا اور میٹھا پانی ہوگا۔ پس تم میں سے جو کوئی اسے پائے تو وہ اس میں چلا جائے جسے وہ آگ دیکھے کیونکہ وہ عمدہ شیریں پانی ہے۔ حضرت عُقبہؓ کہتے ہیں میں نے یہ بات (صرف) حضرت حذیفہؓ کی تصدیق کے لئے سنی ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَهُ إِلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ فَقَالَ لَهُ عُقْبَةُ حَدِّثْنِي مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الدَّجَّالِ . قَالَ " إِنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ وَإِنَّ مَعَهُ مَاءً وَنَارًا فَأَمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسُ مَاءً فَنَارٌ تُحْرِقُ وَأَمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسُ نَارًا فَمَاءٌ بَارِدٌ عَذْبٌ فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَقَعْ فِي الَّذِي يَرَاهُ نَارًا فَإِنَّهُ مَاءٌ عَذْبٌ طَيِّبٌ " . فَقَالَ عُقْبَةُ وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ تَصْدِيقًا لِحُذَيْفَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

آج 10 میں سے 10 باقی