صحیح مسلم 5219: كتاب الفتن وأشراط الساعة
یعقوب بن عاصم بن عروہ بن مسعود ثقفی کہتے ہیں حضرت عبد اللہ بن عمروؓ کے پاس ایک شخص آیا تھا میں نے اسے کہتے ہوئے سنا _ یہ کیا روایت ہے جو آپ بیان کرتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ وہ گھڑی فلاں وقت آئے گی۔ انہوں نے سبحان اللہ کہا یا لا الہ الا اللہ کہا یا ان سے ملتا جلتا کوئی کلمہ _ میں نے ارادہ کیا تھا کہ کسی کے پاس کبھی کوئی روایت بیان نہ کروں میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ تم ضرور کچھ وقت بعد ایک بہت بڑا واقعہ دیکھو گے۔ بیت اللہ کو جلایا جائے گا اور ہو گا اور ہوگا۔ پھر انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا میری امت میں دجال خروج کرے گا اور وہ چالیس تک رہے گا _ راوی نے کہا میں نہیں جانتا چالیس دن چالیس مہینے یا چالیس سال _ پھر اللہ عیسیٰؑ بن مریم کو مبعوث فرمائے گا گویا کہ وہ عروہ بن مسعودؓ ہیں۔ وہ (عیسیٰ ابن مریمؑ )اس (دجال) کا پیچھا کریں گے اور اسے ہلاک کر دیں گے۔ پھر لوگ سات سال تک اس طرح رہیں گے کہ کسی کے درمیان دشمنی نہیں ہوگی۔ پھر اللہ تعالیٰ شام کی طرف سے ٹھنڈی ہوا بھیجے گا تو سطح ارض پر کوئی ایسا شخص جس کے دل میں ایک ذرہ خیر یا ایمان کا ہے باقی نہیں رہے گا مگر یہ (ٹھنڈی ہوا) اس کی روح قبض کر لے گی یہاں تک کہ اگر کوئی تم میں سے پہاڑ کے اندر بھی داخل ہو جائے تو یہ وہاں داخل ہو کر اس کی روح قبض کرے گی۔ راوی کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے سنا تھا پھر فرمایا برے لوگ بے حیثیت پرندوں اور ناسمجھ درندوں میں ہوں گے۔ وہ کسی نیکی کو نیکی نہیں جانیں گے اور کسی برائی کو برائی نہیں سمجھیں گے۔ شیطان ان کے لئے متمثل ہوگا اور کہے گا تم میری بات نہیں مانو گے؟ وہ کہیں گے تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ تو وہ انہیں بتوں کی عبادت کا حکم دے گا۔ وہ اس میں مشغول ہو جائیں گے ان کا رزق کشادہ اور ان کی زندگی خوشحال ہو گی۔ پھر صور پھونکا جائے گا اور جو بھی اسے سنے گا اس کی طرف لپکے گا راوی کہتے ہیں پہلا شخص جو اس آواز کو سنے گا وہ شخص ہے جو اپنے اونٹوں کے حوض کو لیپ رہا ہو گا۔ راوی کہتے ہیں وہ بے ہوش ہو جائے گا اور لوگ بھی بے ہوش ہو جائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ بارش بھیجے گا (یا فرمایا) بارش نازل فرمائے گا گویا وہ _ طَلٌّ ہے یا فرمایا ظِلٌّ ہے _ یعنی ہلکی بارش یا سایہ ہے۔ اس بارہ میں نعمان راوی کو شک ہے۔ پھر اس سے لوگوں کے جسموں میں نشوونما ہو گی۔ پھر اس میں دوبارہ پھونکا جائے گا تو اچانک وہ کھڑے دیکھ رہے ہوں گے پھر کہا جائے گا اے لوگو اپنے رب کی طرف آؤ اور (کہا جائے گا) ان کو کھڑا کرو ان سے پوچھا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر کہا جائے گا آگ کے لئے گروہ کو نکالو تب کہا جائے گا کتنے؟ پھر کہا جائے گا ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ آپؐ نے فرمایا یہ وہ دن ہے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا اور یہ وہ دن ہے جس دن سخت گھبراہٹ کا سامنا ہوگا۔ ایک روایت میں (یَعْقُوبِ بْنِ عَاصِمٍ بْنِ عُرْوَۃَ بْنِ مَسْعُودِ الثَّقَفی۔۔۔ یُحْرِّقُ البَیت کی بجائے) یَعْقُوبِ بْنِ عَاصِمٍ بْنِ عُرْوَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ۔۔۔ فَکَانَ حَرِیْقَ الْبَیْت کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میری امت میں دجال خروج کرے گا اور اس روایت میں (فَلَا یَبْقَی عَلَی وَجْہِ الاَرْضِ۔۔۔ حَتَّی تَقْبِضَہُ کی بجائے) فَلَا یَبْقَی اَحَدٌ اِلاَّ قَبَضَتْہُ کے الفاظ ہیں۔ راوی محمد بن جعفر کہتے ہیں کہ مجھے یہ روایت شعبہ نے کئی بار بتائی اور میں نے بھی اسے اُن کے سامنے سنایا۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ يَعْقُوبَ بْنَ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ مَا هَذَا الْحَدِيثُ الَّذِي تُحَدِّثُ بِهِ تَقُولُ إِنَّ السَّاعَةَ تَقُومُ إِلَى كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ - أَوْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهُمَا - لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لاَ أُحَدِّثَ أَحَدًا شَيْئًا أَبَدًا إِنَّمَا قُلْتُ إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدَ قَلِيلٍ أَمْرًا عَظِيمًا يُحَرَّقُ الْبَيْتُ وَيَكُونُ وَيَكُونُ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي فَيَمْكُثُ أَرْبَعِينَ - لاَ أَدْرِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا أَوْ أَرْبَعِينَ عَامًا - فَيَبْعَثُ اللَّهُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ كَأَنَّهُ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ فَيَطْلُبُهُ فَيُهْلِكُهُ ثُمَّ يَمْكُثُ النَّاسُ سَبْعَ سِنِينَ لَيْسَ بَيْنَ اثْنَيْنِ عَدَاوَةٌ ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ رِيحًا بَارِدَةً مِنْ قِبَلِ الشَّأْمِ فَلاَ يَبْقَى عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ أَوْ إِيمَانٍ إِلاَّ قَبَضَتْهُ حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ دَخَلَ فِي كَبَدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْهُ عَلَيْهِ حَتَّى تَقْبِضَهُ " . قَالَ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ فِي خِفَّةِ الطَّيْرِ وَأَحْلاَمِ السِّبَاعِ لاَ يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا وَلاَ يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا فَيَتَمَثَّلُ لَهُمُ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ أَلاَ تَسْتَجِيبُونَ فَيَقُولُونَ فَمَا تَأْمُرُنَا فَيَأْمُرُهُمْ بِعِبَادَةِ الأَوْثَانِ وَهُمْ فِي ذَلِكَ دَارٌّ رِزْقُهُمْ حَسَنٌ عَيْشُهُمْ ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَلاَ يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلاَّ أَصْغَى لِيتًا وَرَفَعَ لِيتًا - قَالَ - وَأَوَّلُ مَنْ يَسْمَعُهُ رَجُلٌ يَلُوطُ حَوْضَ إِبِلِهِ - قَالَ - فَيَصْعَقُ وَيَصْعَقُ النَّاسُ ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ - أَوْ قَالَ يُنْزِلُ اللَّهُ - مَطَرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ أَوِ الظِّلُّ - نُعْمَانُ الشَّاكُّ - فَتَنْبُتُ مِنْهُ أَجْسَادُ النَّاسِ ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ ثُمَّ يُقَالُ يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ . وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ - قَالَ - ثُمَّ يُقَالُ أَخْرِجُوا بَعْثَ النَّارِ فَيُقَالُ مِنْ كَمْ فَيُقَالُ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ - قَالَ - فَذَاكَ يَوْمَ يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا وَذَلِكَ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ " .وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ يَعْقُوبَ بْنَ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلاً قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِنَّكَ تَقُولُ إِنَّ السَّاعَةَ تَقُومُ إِلَى كَذَا وَكَذَا فَقَالَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لاَ أُحَدِّثَكُمْ بِشَىْءٍ إِنَّمَا قُلْتُ إِنَّكُمْ تَرَوْنَ بَعْدَ قَلِيلٍ أَمْرًا عَظِيمًا . فَكَانَ حَرِيقَ الْبَيْتِ - قَالَ شُعْبَةُ هَذَا أَوْ نَحْوَهُ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُعَاذٍ وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ " فَلاَ يَبْقَى أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ إِلاَّ قَبَضَتْهُ " . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مَرَّاتٍ وَعَرَضْتُهُ عَلَيْهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة