صحیح مسلم 5225: كتاب الفتن وأشراط الساعة
حمید بن ہلال ایک جماعت سے جن میں ابو دھماء اور ابو قتادہ بھی شامل ہیں روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ہشام بن عامرؓ کے سامنے سے گذر کر حضرت عمران بن حصینؓ کے پاس جایا کرتے تھے۔ ایک دن انہوں (ہشام) نے کہا تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کے پاس جایا کرتے ہو جو مجھ سے زیادہ رسول اللہﷺ کے پاس حاضر نہیں رہتے تھے۔ نہ ہی آپؐ کی حدیث کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا آدم کی پیدائش کے وقت سے لے کر قیامت کے آنے تک دجال سے بڑی کوئی مخلوق نہیں۔ بڑی سے مراد اپنے فتنہ اور خطرے کے اعتبار سے۔ ایک روایت میں (عَنْ رَھْطٍ مِنْھُمْ اَبُو الدَّھْمَائِ وَاَبُو قَتَادَۃَ قَالُوا کُنَّا نَمُرُّ عَلَی ھِشَامِ بْنِ عَامِرٍ نَأتِی عِمْرَانَ بْنَ حُصینٍ کی بجائے) عَنْ ثَلَاثَۃَ رَھْطٍ مِنْ قَومِہِ فِیھِمْ اَبُو قَتَادَۃَ قَالُوْا کُنَّا نَمُرُّ عَلَی ھِشَامٍ بْنِ عَامِرٍ اِلَی عِمْرَانَ بْنَ حُصینٍ کے الفاظ ہیں اور (خَلْقٌ اَکْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ کی بجائے) اَمْرٌ اَکْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمْ أَبُو الدَّهْمَاءِ وَأَبُو قَتَادَةَ قَالُوا كُنَّا نَمُرُّ عَلَى هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ نَأْتِي عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ إِنَّكُمْ لَتُجَاوِزُونِي إِلَى رِجَالٍ مَا كَانُوا بِأَحْضَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنِّي وَلاَ أَعْلَمَ بِحَدِيثِهِ مِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ " .حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ ثَلاَثَةِ رَهْطٍ مِنْ قَوْمِهِ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ قَالُوا كُنَّا نَمُرُّ عَلَى هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ . بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُخْتَارٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " أَمْرٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
قرآن کریم کی آیات
25:54